آفیسران ادھر اُدھر ،عوام در بدر

0
0

بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پونچھ کے کرسی دفتری اوقات میں خالی ہونے کی وجہ سے عوام پریشان
سید نیاز شاہ
پونچھ// بلاک ڈیولپمنٹ افسر پونچھ اکثر دفتری اوقات میں اپنے دفتر میں نہیں بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے پونچھ کی عوام کافی پریشان ہے ۔ اسی سلسلہ میں یہاںکوشل کمار و دیگر لوگوں نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کنوئیاں میں موجود بی ڈی او دفتر میں افسر نہیں بیٹھتے ہیں اور اکثر یہاں لوگ آکر یہاں سے بے مراد ہیں واپس لوٹ جاتے ہیں ۔وجہ معلوم کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ کبھی آفیسر صاحب کسی میٹنگ میں ہیں کبھی باہر کسی دورے پر ہیں یا پھر ان کا کوئی اتا پتا نہیں ہوتا ہے ۔جب میڈیا کے ٹیم دفتر میں پہنچی تو دفتری اوقات میں پایا گیا ۔ بلاک ڈیو لپمنٹ افسر پونچھ واقع ہی دفتر میں موجود نہیں ہیں ان لوگوں کو ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کئی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی افسران کو جوابدہ بنایا جائے اور وہ اپنے دفاتر میں موجود رہیں تاکہ عوام کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا