سنگاکارا ہوں گے ایم سی سی کے پہلے غیر برطانوی صدر

0
0

یو این آئی
لندن، ´// سابق سری لنکا کے کپتان کمار سنگاکارا میرلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے اگلے صدر ہوں گے اور اس عہدے پر فائز ہونے والے وہ پہلے غیر برطانوی ہوں گے ۔سال 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے سنگاکارا اس سال یکم اکتوبر سے یہ عہدہ سنبھالیں گے اور 12 ماہ کے لئے عہدے پر بنے رہیں گے ۔ لارڈس میں موجودہ صدر انتھونی رفورڈ نے ایم سی سی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سنگاکارا کے نئے صدر کے عہدے پر نام کا اعلان کیا ہے ۔41 سال کے سنگاکارا گزشتہ طویل عرصے سے کلب سے جڑے ہوئے تھے ۔ سال 2011 میں انہوں نے ‘اسپرٹ آف کرکٹ کا¶ڈرے لیکچر’ بھی دیا تھا۔ سال 2012 میں انہیں کلب کی زندگی بھر کی رکنیت فراہم کی گئی تھی۔ اسی سال وہ ایم سی سی ورلڈ کرکٹ کمیٹی کے بھی رکن بنے اور اب بھی اپنے عہدے پر ہیں۔سنگاکارا نے کہاکہ میرے لئے یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایم سی سی کا اگلا صدر بنوں گا اور اس عہدے پر کام کرنے کے لیے میں بہت پرجوش ہوں۔ میرے لئے یہ دنیا کا سب سے بڑا کرکٹ کلب ہے اور اس کی عالمی سطح پر شہرت میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ سابق کرکٹر نے کہاکہ سال 2020 کرکٹ کے لئے ایک اہم سال ہوگا، خاص طور پر لارڈس میں، اور میں اس بات سے خوش ہوں کہ میں کھیل کے مستقبل کو بہتر بنانے میں بطور ایم سی سی صدر پارٹنر بن سکوں گا۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ان کی صدارت میں لارڈس میں انگلینڈ کے ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ ہوں گے ۔ سنگاکارا کی مدت کار میں فرنچائزز کی بنیاد پر ‘ہوم آف کرکٹ ‘کی شروعات جیسے کچھ اہم ٹورنامنٹ ہوں گے ۔لارڈس کے آنرز بورڈ پر بھی سنگاکارا کا نام دو بار درج ہوا اور ان کی دونوں بڑی اننگز سال 2014 میں کھیلی گئی تھیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں 147 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو میچ ڈرا ہو گیا جبکہ ون ڈے میچ میں سری لنکا کے لیے 112 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلائی۔سنگاکارا کی تقرری پر ایم سی سی صدر انتھونی نے کہاکہ ایم سی سی بین الاقوامی سطح پر اپنی ساکھ کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے ، ایسے میں ہم خوش ہیں کہ کمار نے ہماری دعوت کو قبول کر لیا ہے ۔ انہوں نے جنوری میں ہماری پیشکش کو قبول کیا اور ایم سی سی کے اگلے صدر ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ میدان پر اور میدان کے باہر سنگاکارا کا کلب کے لئے بہت اہم کردار رہا ہے ۔ عالمی کپ اور ایشیز کے سبب ان کی بطور اسپیکر ایک اہم ذمہ داری رہے گی۔ ایم سی سی کو بین الاقوامی کرکٹ کے قوانین کا تعین کا اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا