کنتواڑا پرائمری ا سکول خستہ حالی کا شکار

0
0

مقامی لوگوں میں تشویش ، ریاستی گورنر سے مداخلت کی اپیل
شیخ الطاف
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ کنتواڑا واقعہ ہے جو کہ سڑک رابطہ سے بالکل نظر انداز ہے لیکن علاقہ میں سرکار کی طرف سے کوئی بھی انتظامات نہیں ہے جس سے وہاں کے لوگ غریبی سے نجات پا سکے یا پھر اپنے بچوں کو سرکار کی طرف سے کھولے گئے اسکولوں میں اچھی تعلیم مل سکے۔ کنتواڑا کے زون درابشلہ کے ک±ٹال گاﺅں میں ایس ایس اے یعنی کی سروسکھشا ابھیان کے تحت پرائمری اسکول کھولا گیا تھا پر بھاری برفباری کی وجہ سے سکول کی بلڈنگ پوری تہس نہس ہو گئی جو کہ 2007کا واقعہ ہے اور اس کے بعد اسکول میں تعینات ملازموں نے محکمہ ایجوکیشن کے نوٹس میں لایا پر ابھی تک بلڈنگ کی مرمت نہیں ہوئی۔ مقامی شخص ہیمت سنگھ نے نمائدہ سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ہزاروں دفعہ چیف ایجوکیشن آفیسر تا ڈپٹی کمشنر کشتواڑ کی نوٹس میں لایا پر پھر بھی ا سکول بلڈنگ کی مرمت نہیں کی جا رہی ہے جس سے علاقہ کے غریب عوام کے بچے کھلے آسمان یا پھر پراﺅیٹ بلڈنگ میں مجبوراً تعلیم حاصل کر رہے ہیں پر بڑے افسوس کی بات ہے کہ ضلع انتظامیہ مڑواہ ،دچھن ، واڑون ،پاڈر کی طرف دھیان دے رہے ہیں پر ہمارا علاقہ جو کی تیس ہزار آبادی پر مشتمل ہے لیکن ہماری طرف کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کنتواڑا کے لوگ دن بدن پریشان حال میں ہے اور غریبی میں ملوث ہوتے جا رہے ہیں۔ کنتواڑا عوام نے ریاستی گورنر سے پ±ر زور مانگ کی ہے کہ علاقہ کنتواڑا کو نظر انداز نہ کریں اور علاقہ کو سیاسی لیڈروں سے آزاد کراکے ترقی کی راہ پر چلایا جائے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا