راہل کے وزیر اعظم بننے کا خواب چکناچور :شاہ

0
275

یواین آئی

دوسا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر ووٹ بینک کے لئے ایئر اسٹرائک کا ثبوت مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک کے بعد ان کا وزیر اعظم بننے خواب چکنا چور ہوگیا ہے ۔ مسٹر شاہ آج دوسا کے راجیش پائلٹ اسٹیڈیم میں لوک سبھا انتخابات میں پارٹی امیدوار جسکور مینا کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام میں بول رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ میں ایئر اسٹرائک کے بعد راہل بابا اور ان لوگوں کے چہرے کا نور اتر گیا۔ ملک کے وزیر اعظم بننے کا ان کا خواب ٹوٹ گیا ۔ اب انہوں نے ووٹ بینک کے لئے ایر اسٹرائک کا ثبوت طلب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ ثبوت مانگتے ہو تو پھر پاکستان کے چینل کھول کر دیکھ لو۔ وہاں پارلیمان میں ہائے توبہ دیکھ کر آپ سمجھ میں آجائے گا ۔ کشمیر میں انتخاب تھا۔ راہل بابا کی پارٹی کا قومی کانفرنس کے ساتھ معاہدہ ہے ۔ قومی کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے ایک بیان دیا کہ کشمیر میں الگ وزیراعظم ہونا چاہئے ۔مسٹر شاہ نے کہا کہ ملک میں ابھی تو نریندر مودی وزیر اعظم ہے ، اگر بی جے پی اقتدار میں نہیں بھی رہی، تب بھی کانگریس کشمیر کو ہندوستان سے الگ نہیں کر پائے گی۔ اگر مسٹر مودی وزیر اعظم بنیں گے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹادی جائیے گی ۔ جب تک بی جے پی کی حکومت ہے ، اس وقت تک بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے کہنے والوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے رہے گی۔مسٹر شاہ نے کہا کہ درانداوں کو نکالنا ہمارہ ایجنڈا ہے ۔ ملک میں دوبارہ مودی کی حکومت کے قیام کے بعد ایک ایک درانداز نکالا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کی مودی حکومت ہے ، اگر پاکستان سے گولی آئے گی تو یہاں سے گولا جاے گا ۔ اینٹوں کا جواب سے پتھر کو دیا جائے گا۔ ہماری حکومت بھارت ماتا کی حفاظت کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کے بہت سے لوک سبھا حلقوں کا دورہ کیا۔ وہاں ایک ہی نعرہ سنای دیا ۔مودی مودی ۔ یہ صرف انتخابی نعرہ نہیں ہے ۔ ملک کے کروڑوں عوام کے الفاظ سے نکلا ایک ‘آشیرواد’ ہے اور یہ بتاتا ہے کہ نریندر مودی اس لوک سبھا انتخابات میں پھر ملک کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ اس کا سبب یہ ہے کہ وہ ملک کے ایسے رہنما ہیں، جن کا ملک ستر سال سے راہ دیکھ رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا