ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

0
0

کانگریس مودی اور شاہ کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی
یواین آئی

نئی دہلیکانگریس لیڈر سشمتا دیو نے لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) صدر امت شاہ کے خلاف سپریم کورٹ میں پیر کو عرضی داخل کی۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ کانگریس لیڈر کی درخواست پر منگل کو سماعت کی جائے گی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آل انڈیا خواتین کانگریس صدر اور رکن پارلیمنٹ محترمہ دیو کی جانب سے مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی کئی بار شکایت کئے جانے کے باوجود الیکشن کمیشن کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے . رکن پارلیمنٹ کی جانب سے عدالت میں موجود کانگریس لیڈر اور سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا“بی جے پی صدر اور وزیر اعظم نے اپنی تقریروں کے دوران کئی بار مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور الیکشن کمیشن محترمہ دیو کی شکایت پر توجہ نہیں دے رہا ہے ”۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسٹر مودی نے تیسرے مرحلہ کی پولنگ کے دن 23 اپریل کو ایک روڈ شو کے دوران مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا