متوسط طبقے سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا: راہل

0
0

یو این آئی
چورو، ´//کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کسانوں اور نوجوانوں سے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وعدہ کیا ہے کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد ‘نیائے یوجنا’ کے تحت متوسط طبقے اور چھوٹے دکانداروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔مسٹر راہل گاندھی نے آج چورو ضلع کے سردار شہر میں کانگریس امیدوار رفیق منڈیلیا کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ملک میں سیاحت کے شعبے میں تجارت پر ٹیکس کم کرنے کا وعدہ بھی کیا۔انہوںنے کہا کہ ان کی نیائے یوجنا سے کسانوں اور نوجوانوں کے جیب میں پیسہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پیسہ انل امبانی، میہول چوکسی، نیرو مودی، للت مودی کی جیب سے آئے گا۔انہوںنے کہا کہ ان صنعت کاروں نے بینکوں سے قرض لے کر نہیں چکایا اور یہ جیل کے باہر ہیں اگر کوئی کسان بیس ہزار روپے قرض نہیں چکاپاتا تو جیل میں ہوتا۔ انہوںنے کہا کہ کانگریس کی حکومت بننے پر اگر کوئی کسان قرض نہیں چکاپائے گا تو اسے جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ان کی حکومت بننے پر اگلی مرتبہ ملک میں دو بجٹ بنائے جائیں گے ۔ جس میں کسانوں کے لئے خصوصی بجٹ بنے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجٹ سے پہلے کسانوں کو بتایا جائے گا کہ انہیں کتنا پیسہ دیا جائے گا، ان کا کتنا قرض معاف کیا جائے گا اور ان کی فصل خراب ہونے پر کتنا معاوضہ اورامداد دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کیا جائے گا۔یو این آئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا