کولگام کے انتہائی حساس علاقہ قیمو میں پولنگ مراکز پر دن بھرسناٹا چھایا رہا
شاہ ہلال
کولگام کولگام ضلع کے انتہائی حساس علاقہ قیمو میں پولنگ مراکز پر دن بھرسناٹا چھایا رہا ۔پولنگ مراکز پر صرف سیکورٹی اہلکار اور پولنگ عملہ نظر آئے جبکہ بیشتر پولنگ مراکز پر پولنگ ایجنٹ بھی غائب تھے ۔گورنمنٹ ہائیر اسکینڈری اسکول قیمو میں 12پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے ۔یہاں 8پولنگ مراکز پر کوئی بھی ووٹ نہیں پڑا جبکہ دیگر4پولنگ مراکز پر 15ووٹ ڈالے گئے تھے۔نمائیندہ دن کے دو بجے قیمو علاقہ میں داخل ہوا تو یہاں سڑکوں پر فورسز اہلکاروں کے سوا کوئی بھی شخص نظر نہیں آرہا تھا ۔پوچ تاچھ کے بعد جوہنی فورسز اہلکاروں نے آگے جانے کی اجازت دی گئی تو ہائیر اسکینڈری اسکول میں قائم پولنگ مراکز کا مین گیٹ اندر سے بند رکھا گیا تھا ۔گیٹ کھٹکٹانے پر اندر سے فورسز اہلکاروں نے شناخت مانگی تب جا کر گیٹ کھولا گیا ۔اسکول کے صحن میں داخل ہوتے ہی پولنگ عملہ یا تو لیٹے پڑے نظر آئے یا نماز میں مشغول دکھائی دے ۔ہائیر اسکینڈری میں 12پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں بوتھ نمبر 60ریڈونی میں ووٹروں کی تعداد 822تھی تاہم دن کے دو بجے تک کوئی بھی ووٹ نہیں پڑا تھا ۔یہی صورتحال بوتھ نمبر69cریڈونی یہاںووٹروںکی تعداد 873تھی تاہم یہاں بھی کھاتہ نہیں کھولا تھا ۔بوتھ نمبر62قیمو بی788ووٹ میں سے 0ووٹ پڑا تھا ۔57ریڈونی بی1000میں سے0،58بوتھ نمبر1003میں سے1ووٹ ،بوتھ نمبر67قیمو سی 1139میں 0ووٹ،پولنگ مرکز 63قیمو سی793میں 3ووٹ ،بوتھ نمبر64قیمو ڈی750میں سے 0ووٹ ،بوتھ نمبر 66قیمو ایف 1040میںصفر،61بوتھ نمبرقیمواے798میں سے0ووٹ ،بوتھ نمبر65قیمو ای976میں سے9ووٹ اوربوتھ نمبر68ہاورہ یہاں کل ووٹروں کی تعداد 651تھی جس میں سے2ووٹ ڈالے گئے تھے ۔اور اس طرح ان پولنگ مراکز پر 10633ووٹوں میں سے15ووٹ پڑے ہیں ۔ ان 12پولنگ مراکز پر08پولنگ بوتھ ایسے تھے جہاں پولنگ ایجنٹ بھی غائب تھے ،جبکہ 3پولنگ مراکز پر صرف پولنگ ایجنٹوں نے ہی اپنے اپنے ووٹ کا استعمال کیاہے۔