کولگام ضلع میں 10.32فیصد ووٹنگ درج

0
0

کل 35,524رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا:شیلندر کمار
لازوال ڈیسک

سری نگرجنوبی کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں تین مرحلوں پر مشتمل ووٹنگ دوسرے دور کے دوران پُر امن طریقے پر آج کولگام ضلع میں پولنگ کی مجموعی شرح 10.32 فیصد رہی ۔ یہ جانکاری آج چیف الیکٹور ل آفیسر جموں وکشمیر شیلندر کمار نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔سی ای او نے بینکٹ ہال سری نگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پولنگ کے دوران پولنگ کی مجموعی شرح 10.3فیصد رہی جس دوران نور آباد حلقے میں سب سے زیادہ یعنی 20.58 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں 433پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے جن میں 20پولنگ سٹیشن ماڈل پولنگ سٹیشن تھے علاوہ ازیں ضلع بھر میں صرف خواتین کے لئے 4پولنگ مراکز قائم کئے گئے تھے۔ضلع میں ہوئی پولنگ کی تفصیلات دیتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ آج کی پولنگ کے دوران کل 35,524رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جس میں ضلع کے نور آباد اسمبلی حلقے میں 20.58فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔آج کے مرحلے کی تکمیل کے بعد اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 12.35 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔سی ای او نے مزید کہا کہ ریاست کے مختلف پارلیمانی حلقوں بشمول بارہمولہ ، جموں ، سری نگر ، اودھمپور اور اننت ناگ میں پولنگ کی مجموعی شرح 47.06 فیصد رہی اور کل 7149047ووٹر وں میں سے 3364104 ووٹروں نے اپنے ووٹ ڈالیں۔سی ای او نے چوتھے مرحلے کے دوران پولنگ کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرانے کے لئے ووٹروں ، سیاسی پارٹیوں ، چناﺅ لڑنے والے امید واروں ، میڈیا ، پولنگ عملے اور حفاظتی دستوں کو مبارک باد دی۔واضح رہے کہ 29 اپریل کو اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر مشتمل شیڈول کے دوسرے دور کے دوران جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ووٹروں کی کل تعداد 3.45 لاکھ تھیں جن میں 28761 پہلی مرتبہ کے ووٹران اور 2870 مائیگرنٹ ووٹر شامل ہیں ۔سی ای او نے ای رولز کے تعلق سے کہا کہ ویب کاسٹنگ کے لئے 43پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں نیشنل کانفرنس کے حسنین مسعودی ، بھارتی جنتا پارٹی صوفی یوسف ، انڈین نیشنل کانگریس کے غلام احمد میر، پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی ، نیشنل پینتھرس پارٹی کے نثار احمد وانی، پیپلز کانفرنس کے چودھری ظفر علی ، مانو ادھیکار پارٹی کے سنجے کمار دھر ، پرگتی شیل سماج وادی پارٹی ( لوہیا ) کے سریندر سنگھ اور آزاد امید وار امتیاز احمد راتھر، رضوانہ صنم ، ریاض احمد بٹ، زبیر مسعودی ، شمس خواجہ ، علی محمد وانی ، غلام محمد وانی ، قیصر احمد شیخ ، منظور احمد خان اور مرزا سجاد حسین بیگ چناﺅ لڑ رہے ہیں۔سی ای او نے مزید کہا کہ دو عام مشاہدین ، ایک اخراجاتی مبصر، ایک پولیس مبصر ، 68مائیکرو مبصر کے علاوہ اس مرحلے کے دوران 1732 پولنگ عملے کو چناﺅ ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا