شاہراہ پر اشیاءضروریہ کی گاڑیوں کو روکنا معیشت پر یلغار

0
0

میوہ ،سبزی اور لائیو اسٹاک تاجروں کو کروڑوں کا نقصان:کشمیر اکنامک الائنس
کے این ایس

سرینگر سرینگر جموں شاہراہ پر اشیاءضروریہ سے لدی گاڑیوں کو بلا جواز روکنے سے روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات کا انکشاف کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس نے فوری طور پر شاہراہ پر میوہ،سبزی اور لائیو اسٹاک گاڑیوں کو بلا خلل بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔سرینگر کے ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس کے چیئرمین محمد یوسف چاپری نے کہا کہ ایک منصوبہ بند طریقے سے شاہرہ پر ان گاڑیوں کو بند کر کے وادی کی معیشت کا دیوالیہ نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چاپری نے کہا کہ سبزی،میوہ اور مرغ و بھیر و بکریوں سے لدی گاڑیوں کو ہفتوں سرینگر جموں شاہراہ پر بلا جواز طور پر روکا جا رہا ہے،اور انتظامہ اس میں بے بس نظر آرہی ہے۔محمد یوسف چاپری نے کہا کہ اس حوالے سے متعلقین نے اگر چہ اعلیٰ صوبائی افسران کی نوٹس میں یہ بات لائی تاہم اس کے باوجود بھی زمینی سطح پر کوئی بھی تبدیلی نظر نہیں آئی۔کشمیر اکنامک الائنس کے لیڈر اور ہول سیل مٹن ڈیلرس کے جنرل سیکریٹری معراج الدین گنائی نے بلا ناغہ لائیو اسٹاک سے بھری گاڑیوں کو شاراہ پر روکنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہرہ پر بھیڑ بکریوں اور مرغ کی گاڑیاں درماندہ ہونے کے نتیجے میں بھیڑ بکریوں کو کھانے پینے کی اشیاءبھی فرہم نہیں ہو رہی ہے،جس کے نتیجے میں انکی موت واقع ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ امسال کروڑوں روپے کی بھیڑ بکریاں اور مرغ ہلاک ہوچکی ہے،اور قریب20کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ گنائی نے بتایا کہ صورتحال کا دوسرا رخ یہ ہے کہ شاہراہ پر بھیڑ بکریوں کی گاڑیاں درماندہ ہونے کے نتیجے میں وادی میں شادیوں کے سیزن پر براہ راست منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شادیوں پر درکار گوشت کیلئے اگر چہ بیشتر لوگوں نے پیشگی میں بھی قصابوں کو ہول سیلروں کو رقومات بھی ادا کئے ہیں،تاہم بروقت سپلائی نہ پہنچنے کے نتیجے میں انہیں شادی بیاہ والے گھرانوں کے غیض و غضب کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔معراج الدین گنائی نے بتایا کہ جہاں نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،وہی انکا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی صوبائی کمشنر کشمیر نے آئی جی ٹریفک کو اس بارے میں نظام بہتر بنانے کا معاملہ اٹھایا تھا،تاہم سرینگر جموں شاہراہ انکے کاروبار کیلئے موت کی شاہراہ ثابت ہو رہی ہے۔ معراج الدین گنائی نے بتایا” امسال شاہراہ پر گاڑیاں درماندہ ہونے سے قریب20 کروڑ روپے کا لائیو اسٹاک کا نقصان ہوگیا ہے۔“ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ یک طرفہ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے دوران لائیو اسٹاک کی گاڑیوں کو بھی دانستہ طور پر بند رکھا جاتا ہے،جس کے نتیجے میں یہ گاڑیاں درمانداہ ہوکر رہ گئی۔میوہ تاجروں کی ایسو سی ایشن کے صدر بشیر احمد بشیر نے ریاستی سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میوہ تجارت کو جان بوجھ کر نقصان سے دوچار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر میوہ اور سبزیوں سے لدھی مال بردار گاڑیوں کو بلاجواز اور غیر ضروری طریقے سے روکا جارہا ہے۔ بشیر احمد بشیر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جان بوجھ کر ان کے کاروبار وکو تباہ کرنا چاہتی ہے اور اسی لیے سرینگر جموں شاہراہ پر بلاجواز انکی گاڑیوں کو روکے رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایسو سی ایشن سے وابستہ افراد سخت پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ میوہ تاجروں کی یونین کے سربراہ بشیر احمد بشیر نے بتایا کہ ایسو سی ایشن نے فیصلہ لیا ہے کہ وہ 29اپریل 2019کو میٹنگ میں اپنی تمام قسم کی کاروباری سرگرمیاں معطل رکھنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔کشمیر اکنامک الائنس کے ترجمان اعلیٰ اور گڈس ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے صدر محمد صدیق رونگہ نے کہا کہ ٹریفک حکام کی طرف سے مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت کو ممنوع قرار دیا گیا،جس کے نتیجے میں مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو بھی سخت نقصانات سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہرہ پر ترجیجی بنیادوں پر اشیاءضروریہ سے لدی ہوئی گاڑیوں کو بھی آنے کی اجازت دی جانی چاہے تاکہ مزید نقصانات کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔پریس کانفرنس میں کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار، کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد صادق بقال،کشمیر اکنامک الائنس کے نائب صدر اعجاز احمد شہدار، ٹورسٹ میکسی کیب کے صدر غلام نبی پانڈو، کشمیر ہول سیل مٹن ڈیلرس کے صدر منظور احمد قانون بوچرس ایس سی ایشن کے صدر عرفان ریگو،شکارہ ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ولی محمد اور کے ٹی ایم ایف کے چیف کارڈی نیٹر حاجی نثار احمد بھی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا