پلوامہ کے شخص کا کارنامہ پچیس دنوں میں دو مرتبہ خون کا عطیہ دیا

0
0

آج تک 164واں بار خون کا عطیہ پیش کیا ،چھوٹے اہسپتالوں میں بھی بلڈ بنک قائم کرنے کی مانگ کی
تنہا ایاز
پلوامہ // دردل کے واسطے پیدا کیا انسان کو سماجی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے وادی کا معروف سوشل ورکر پھر اُس وقت توجہ کا مر کز بن گیا جب انہوں نے پچیس دنوں میں ہی دو مر تبہ خون کا عطیہ دیا مذکورہ شخص نے آج تک 164بار خون کا عطیہ دیکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ادھر مذکورہ شخص کو پلوامہ میں ایک کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی سماجی خدمات کو کافی سرہایا گیا تفصیلات کے مطابق جنوبی ضلع پلوامہ کے معروف سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی جنہوں نے خون دینے میں کئی ریکارڈ قائم کئے ہیں مذکورہ شخص پھر ایک باراُس وقت توجہ کا مرکز بن گیا جب غمگین مجید نے پلوامہ کے ایک مریض غلام قادر کو 164واں بار خون عطیہ کے طور پر پیش کیا یوں پچیس دنوں کے دوران انہوں نے دو مرتبہ خون کا عطیہ دیکر جذبہ انسانیت کے تحت ریکارڈ قائم کیا خون عطیہ کرنے کے بعد اخباری نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوشل ورکر غمگین مجید ناربلی نے کہا کہ وادی کے اہسپتالوں میں ہر وقت خون کی ضرورت رہتی ہے انہوں نے نوجوانوں سے خون دینے کی تلقین کی انہوں نے وادی کے تمام چھوٹے اہسپتالوں میں بھی بلڈ بنک قائم کرنے کی مانگ کی ہے ادھر عوامی حلقوں میں مذکورہ شخص کے خون دینے کے جذ بے کو کا فی سراہایا جارہا ہے پلوامہ میں ایک کرکٹ میچ کی تقریب پر وادی کے معروف ماحولیات کے ڈاکٹر روف الرفیق نے غمگین مجید کو ایوارڈ سے نوازاہے س موقع پر غمگین مجید ناربلی کو ایک بہترین سوشل ورکر قرار دیا گیا تقریب پر ڈاکٹر روف الرفیق نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد پلوامہ میں مل جل کر ایک بڑے بلڈ دونیشن کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا