دو سو سے زائد لوگوں کی طبی جانچ۔ ضرورت مندوں میںمفت ادویات بھی تقسیم کی گئی۔
اکرم ملک
بھلیسہ // بھلیسہ کے پسماندہ اور پہاڑی علاقہ کھڑنگل میں ایس ایس بی 7th بٹالین بٹوت کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 200 سے زائد مریضوں کا طبی معاینہ کر کے انہیں مفت دوائیاں دی گئی ہے۔ ایس ایس بی کی جانب سے یہ کیمپ صبح 10 بجے شروع ہو اور قریب دن کے 2 بجے تک جاری رہا ۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ ایس ایس بی کی جانب سے جو مفت طبی کیمپ لگایا گیا اس سے پسماندہ علاقہ کھڑنگل کے غریب لوگوں کو کافی حد تک فائدہ ہوا ہے اور مزید یہ کہ طبی معاینہ کے ساتھ ساتھ مفت دوائیاں بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کام انتظامیہ اور سیاسی لوگوں نے کرنا تھا وہ 7TH SSB بٹالین نے کر کے دکھایا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھلیسہ کے پسماندہ اور پہاڑی علاقوں میں غریب لوگ طبی سہولیات سے محروم ہیں مگر کوئی پرسان حال نہیں ۔اس دوران ڈاکٹر ایس ایس رینا نے بولتے ہوئے کہا کہ بھلیسہ کے پہاڑی علاقوں میں سرد موسم کی وجہ سے بچوں خواتین و مرد لوگوں میں کافی بیماریوں کا خدشہ ہے اور آج کے اس کیمپ میں اچھی طرح سے لوگوں کا معاینہ کیا اور دوائیاں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی اس قسم کے کیمپ کئے جائیں گے جس سے لوگوں کا فائدہ ہو گا۔اس دوران SSB اسسٹنٹ کمانڈنٹ شری جی ایس مراٹھہ بھی موجود تھے۔