اندروال میں کئی سیاسی کارکنان نے کانگریس کا دامن تھاما

0
0

کانگریس لوگوں کی آواز ہے: سروڑی
لازوال ڈیسک
اندروالکئی سیاسی کارکنان نے نظر اندازی کی سیاسیت کو خیر آباد کہتے ہوئے یہاں اندروال میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق وزیر غلام محمد سروڑی کی موجودگی میں کانگریس کا دامن تھاما ۔وہیں نئے کارکنان کا جماعت میں خیر مقدم کرتے ہوئے سروڑی نے کہا کہ کانگریس جماعت لوگوں کی آواز ہے ،ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور سماج کے ہر طبقہ کی خواہشات کی نمائندگی کرے گی ۔موصوف نے پارٹی کیڈر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ جات میں جاکر عوامی مسائل کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کا ازالہ کروایا جائے ۔کانگریس نائب صدر نے نئے شرکاءکی پارٹی میں شمولیت سے اندروال حلقہ انتخاب میں پارٹی میں زمینی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی ۔وہیں نئے شرکاءنے کہاکہ انہوں نے دیگر جماعتوں کا رویہ دیکھ کر انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ جماعتیں عوام کے مابین تفرقہ پیدہ کرنے کے مواقع کی تلاش میں رہتی ہیں جس سے سماج کو نظر انداز کیا جا سکے ۔انکا کہنا تھا کہ ان جماعتوں نے اپنے دور اقتدار میں پسماندہ لوگوں کیلئے کچھ نہیں کیا اور ان جماعتوں کی لیڈر شپ نے اپنے مفاد کی خاطر اقتدار حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کی قیادت میں کانگریس نے ریاست میں ترقی ،امن اور خوشحالی لائی اور سابق وزیر جی ایم سروڑی کے فلاحی کاموںکو دیکھ کر انہوں نے کانگریس کا دامن تھاما ۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد دیہی علاقہ جات کی ایک امید ہیں اور کانگریس نعروں کے بجائے کام میں یقین رکھتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا