بی جے پی نے دکھاوے کے لئے ترقیاتی کام کئے :دگ وجے

0
0


یو این آئی
بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھوپال سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار دگ وجے سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھوپال میں دکھاوے کے ترقیاتی کام کرنے کا الزام عائد کیا ۔مسٹر دگ وجے سنگھ نے آج صبح اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے بھوپال میں ترقیاتی کاموں کے دعوے کئے مگر بغیر کسی منصوبے اور آدھے ادھورے کام نے شہر کو ‘دکھاوے کی ترقی’ ہی دی ہے ۔ ادھورا نرمدا جل منصوبہ اور بی آر ٹی ایس کا فلاپ نفاذ اس کی مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے شہر کے ہر گھر تک نرمدا کا پانی پہنچانے کا وعدہ کیا تھا لیکن 2007 سے شروع ہوا کام اب تک مکمل نہیں ہوسکا۔1000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوچکے ہیں لیکن نگر نگم کے 19 زون میں سے 11 میں نرمدا کا پانی نہیں پہنچا۔ بی جے پی نے ‘دکھاوے کے ترقیاتی’ کام کئے ہیں۔مسٹر سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کی تکلیف دور کرنے کی جگہ سائیکل ٹریک اور اسمارٹ روڈ جیسی ‘سجاوت’ پر کروڑ وں روپے پھونک دیئے ۔ یہ دکھاوے کی ترقی کتنی اثر انداز رہی ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا