نوشہر ہ اور کالا کوٹ میں کوڑے دان ستانوںکو جلد ختمی شکل دی جائے گی :اعجاز اسد
عارف قریشی
راجوری ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے یہاں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ قوانین رول2016کے نفاذکیلئے ضلع ٹاسک فورس راجوری کا ایک اہم اجلاس طلب کیا جس میں مجوزہ ضلع سطحی ٹاسک فورس کے ساتھ ضلع میں سالڈویسٹ مینجمنٹ رول کے نفاذ کیلئے سالڈویسٹ مینجمنٹ پلانٹس کے نصب کے حوالے سے مختلف مسائل پر تبادلہ خےال کےا ۔اجلاس میں اے ڈی سی راجوری، شیر سنگھ، اے ڈی سی کالا کوٹ رام کرشن، اے ڈی سی کوٹرنکہ وید پرکاش اے ڈی سی نوشہرہ ، سکھدیو سنگھ سمےال، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، محمد اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ بلال میرڈی وائی اےس پی ہےڈ کواٹر،مےونسپلٹی اور متعلقہ محکمہ جات کے افےسران شامل تھے ۔اجلاس کے دوران اے ڈی سی کالاکوٹ نے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ کالاکوٹ مےں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی منصوبہ بندی کی تنصیب کے لئے علاقے میں زمین کا مسئلہ ہے اور لوگوں نے پلانٹ کی تعمیر کے لئے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بدوک مےونسپلٹی کی حد میں 83 کنال خالصہ سرکا ہے جہاں پر پلانٹ قائم کےا جاسکتا ہے ۔اے ڈی سی سندبنی نے بتایا کہ کوڑے کو پھینکنے کے لئے دستیاب زمین پہلے ہی بھر چکی ہے اور سندربنی میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے پلانٹ کے لئے زیادہ زمین کی ضرورت ہے۔وہیں ضلع کمشنر موصوف نے کہا کہ فضلہ سے دوری بہت اہم ہے۔ انہوں نے اے ڈی سی کو باغبانی اور محکمہ زراعت کے ساتھ مل کر اس فضلہ کو کھاد بنانے کی ہداےات دی اور کہا زراعت مےں اس کے استعمال سے پےداوار بڑھائی جاسکتی ہے