0
0

مودی ورلڈ کپ فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے
احمد آباد،//وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اتوار کو احمد آباد کے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم پہنچے۔
مسٹر مودی کا اتوار کو احمد آباد ہوائی اڈے پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔
ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب دیکھنے آئے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رچرڈ مارلس کا گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے اتوار کو احمد آباد ہوائی اڈے پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔
اس سے قبل میچ کے دوران ایک فلسطینی حامی میدان میں آگیا اور ہندوستان کے اسٹار بلے باز اور ٹیم کے سابق کپتان وراٹ کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔
یہ واقعہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں اور مودی کے پروگرام کے مقام پر پہنچنے سے پہلے پیش آیا۔
بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نوجوان نے کہا، ’’میں جان ہوں آسٹریلیا سے… ’’میں وراٹ کوہلی سے ملنے کے لئے (میدان) میں داخل ہوا…میں فلسطین کی حمایت کرتا ہوں۔‘‘
بعد میں نوجوان کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا