پانچ مسافر وں کی ہوئی موت ،گیارہ دیگر شدید زخمی، سی ایچ سی ٹھاٹھری منتقل
اکرم ملک
بھلیسہ ضلع ڈوڈہ کے ٹھاٹھری گندو سڑک پیاکل کے مقام پر منی بس بھاری پسی کی زد میں آنے سے جہاں منی بس کو شدید نقصان پہنچا وہیں پانچ لوگوں کی موقع پر موت ہوئی جبکہ دیگر گیارہ شدید زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاٹھری سے کاہرہ کی طرف سے جاری ایک منی بس زیرِ نمبر 4953 17 Jk پیاکل کے مقام پر پہنچتے ہی ایک بھاری پسی کی زد میں آگئی جس سے پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوئی اور گیارہ دیگر شدید زخمی ہوئے۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی پولیس کا عملہ اور مقامی لوگوں کی بھاری تعداد جائے واردات پر پہنچی اور بچاو¿ کارروائی شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا جہاںپانچ کی موقع پر ہی موت ہو چکی تھےی اور گیارہ لوگوں کو سی ایچ سی ٹھاٹھری منتقل کیا گیا۔ اس دوران عام لوگوں نے ٹھاٹھری گندو سڑک کی خستہ حالت کو لے کر احتجاج بھی کیا۔وہیںسڑک حادثہ میں ہلاک والوں میں منصور احمد ولد صیف دین ساکنہ کاہرہ ،گلشن بیگم زوجہ منصور احمد ساکنہ کاہرہ، شکیلہ بیگم زوجہ غلام نبی ساکنہ کاہرہ، مدثر احمد ولد جاوید ساکنہ کاہرہ ،کملیشہ دیوی زوجہ سورن سنگھ سیچال شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شفقت حسین ولد دین محمد ساکنہ کاہرہ، شکنتلا دیوی زوجہ مول راج ساکنہ کاہرہ، راشدہ بیگم زوجہ جلیل احمد ساکنہ کاہرہ، جلیل احمد ولد روشن دین ساکنہ کاہرہ ،نوشاد احمد ولد نجوو احمد ساکنہ کاہرہ، محمد اکرم ولد الف دین ساکنہ کاہرہ، عبدلواحد ولد نظیر احمد ساکنہ کاہرہ ،رینکو دیوی زوجہ بلونت سنگھ ساکنہ کاہرہ ،خالد حسین ولد اختر حسین ساکنہ کاہرہ، شیلندر سنگھ ولد مرحوم سرجیت سنگھ ساکنہ کاہرہ، کیول کمار ولد رام سنگھ ساکنہ پیاکل کاہرہ کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔