پانچ کروڑ کنبوں کی خواتین کے اکا¶نٹ میں ہر ماہ چھ ہزار

0
0

مرکز میں کانگریس برسراقتدار آئی تو 22 لاخالی سرکاری اسامیوں کو پ±ر کیاجائے گا: راہل
یواین آئی

ڈونگرپور/شہڈول کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر پندرہ لاکھ روپے لوگوں کے بینک اکا¶نٹ میں ڈالنے ، دو کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس حکومت بنی تو غربت کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کر کے پانچ کروڑ خاندانوں کی خواتین کے بینک اکا¶نٹ میں ہر مہینے چھ ہزار روپے ڈالے جائیں گے ۔مسٹر گاندھی نے آج ضلع ڈونگرپور کے بینیشور میں ایک عوامی ریلی میں وزیر اعظم پر دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا جھوٹا وعدہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی، جبکہ22 لاکھ سرکاری نوکریاں بھری جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت آنے پر ایک سال میں 22 لاکھ ملازمتوں کی بھرتی کرنے کے ساتھ دس لاکھ لوگوں کو پنچایت میں روزگار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں مودی حکومت نے جھوٹے وعدے کرنے کے ساتھ قبائلیوں اور غریبوں کا حق چھین لیا اور منریگا منصوبہ کو سست کر دیا لیکن کانگریس حکومت آنے پر سو دن کے بجائے 150 دن کا روزگار ملے گا۔ انہوں نے مودی حکومت پر گزشتہ پانچ سال میں قبائلیوں کے ساتھ ناانصافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اگلی حکومت میں ان کے ساتھ انصاف ہوگا اور پانی ،زمین اور خود داری کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے غریبوں کے اکا¶نٹ میں روپے ڈالنے کے طریقے کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ پیسہ امبانی کی جیب سے نکال کر غریبوں کی جیب میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرض ادا نہ کرنے پر کسانوں کو جیل نہیں جانا پڑے گا اور نوجوانوں کو صنعت قائم کرنے کے لئے تین سال تک حکومت کی اجازت نہیں لینی پڑے گی۔مسٹر گاندھی نے کسانوں کی قرض معافی کے معاملے میں بھی مسٹر مودی پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت آنے پر ملک میں ایک قومی اور ایک کسانوں کے لئے بجٹ بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ سال کے آغاز میں ہی کسانوں کو یہ پتہ چل جائے گا کہ ان کی فصل کی حمایت قیمت (سپورٹنگ پرائز)کیا ہو گی اور کتنا معاوضہ اور کتنا قرض معاف ہو سکتا ہے .انہوں نے رفال سودے میں بدعنوانی کی بات دہراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان ایروناٹکس کمپنی سے چھین کر یہ سودا چور انل امبانی کو دے دیا جس میں 526 کروڑ کی بجائے سولہ سو کروڑ روپے دینے پڑے ۔راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر خالی 22 لاکھ سرکاری اسامیوں کو ایک سال کے اندر پر کیا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے مدھیہ پردیش کے شہڈول پارلیمانی حلقے کے لیے کانگریس کے امیدوار پرمیلا سنگھ کے حق میں یہاں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ مرکزی حکومت میں تقریباً 22 لاکھ اسامیاں خالی پڑی ہیں۔انھیں کانگریس کی حکومت ایک سال میں بھرے گی۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے وقت کانگریس نے مدھیہ پردیش کے کسانوں کے دو لاکھ روپیے تک کے قرض دس دنوں کے اندر معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس پر عمل میں دو دن بھی نہیں لگا۔اسی طرح لوک سبھا الیکشن کے بعد کانگریس اپنی خالی اسامیوں کو ایک سال میں بھرنے کے اعلان پر عمل کرےگی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ خود اس بات کی ضمانت دیتے ہیں۔کانگریس کے صدر نے کہا کہ ’نیائے‘ کے تحت کانگریس ملک کے پانچ کروڑ غریب خاندانوں کی خواتین کے بینک کھاتوں میں ہر سال 72 ہزار روپیے کے حساب سے پیسہ جمع کرائے گی۔ اس سے غریب قبالئی خاندانون کو فائدہ پہنچے گا۔ اس طرح پانچ برسوں میں ایک خاتون کے کھاتے میں تین لاکھ 60 ہزار روپیے پہنچیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام سے غریبوں اور قبائلیوں کی مالی حالت میں بہتری ا?ئے گی اور اس کی وجہ سے بازاروں میں بھی رونق لوٹے گی اور ملک کی معاشی سرگرمیوں میں سدھار ہوگا اور جی ایس ٹی کی وجہ سے بند ہونے والے کاروبار اور صنعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے سلسلے میں بھی مودی حکومت پر جم کر حملہ کیا۔قبل ازیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ چار ماہ کی کانگریس حکومت نے اپنے وعدوں کو سلسلہ وار پورا کرنا شروع کر دیا ہے اور منشور میں شامل تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔دوسری جانب بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں’ کیا صورتحال تھی‘کسی سے چھپا نہیں ہے۔ کسانوں کی خود کشی اور خواتین کے خلاف جرائم میں یہ ریاست ملک کی نمبر ایک ریاست تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا