’ہندوستان دنیا بھر کی جمہوریت کو استحکام دیتا ہے‘

0
0

جمہوریت کی طاقت ووٹر شناختی کارڈ دہشت گردوں کے ہتھیار آئی ای ڈی سے کئی گنا مضبوط :مودی
یواین آئی

احمد آبادوزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں اپنی آبائی ریاست گجرات کے احمد آباد میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ جمہوریت کا ہتھیار ووٹر شناختی کارڈ یعنی ووٹر کی شناخت کی طاقت دہشت گردوں کے ہتھیار کے طور پر استعمال ہونے والے آئی ای ڈی (دھماکہ خیز مادوں سے بنے بم) سے کئی گنا زیادہ ہے ۔مسٹر مودی نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ کے تحت آنے والے احمد آباد کے ‘رانپ نشان اسکول’ کے بوتھ پر ووٹ دیا۔ ان کے استقبال کے لئے مقامی بی جے پی امیدوار اور پارٹی کے قومی صدر امت شاہ خود موجود تھے ۔ مسٹر مودی کی ایک جھلک حاصل کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کے باہر لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہو گئی تھی. ووٹنگ سے پہلے مسٹر مودی نے گاندھی نگر کے رائسن میں ان کے چھوٹے بھائی پنکج مودی کے ساتھ رہنے والی تقریبا نوے سالہ ماں ھیرابا سے ملاقات کی اور ا ن کا آشیرواد بھی لیا۔مسٹر مودی نے ووٹ کے بعد صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر کی جمہوریت کو استحکام دیتا ہے . انہوں نے کہا کہ ایک طرف دہشت گرد آئی ای ڈی کو اپنا ہتھیار سمجھتے ہیں تو وہیں ووٹر شناختی کارڈ جمہوریت کا ہتھیار ہے اور یہ آئی ای ڈی کے مقابلے میں کئی گنا مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنی آبائی ریاست میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملنے سے وہ بہت خوش ہیں. ووٹ ڈالنے کے بعد انہیں ویسا ہی مقدس تازگی کا احساس ہو رہا ہے جیسے کمبھ میں اشنان کرنے سے ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ووٹر کی ہوشیاری اور دودھ کو پانی سے الگ کر دینے جیسی ذہانت کا دنیا بھر کے لوگ اسٹڈی کرتے ہیں۔ وہ اچھی طرح جانتا ہے کہ کس کو ووٹ کرنا ہے اور کس کو نہیں۔مسٹر مودی نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والے نوجوان ووٹروں کے لئے انتخابات کو خاصا اہم بتایا اور کہا کہ وہ جمہوریت کے تہوار میں ان کی فعال شرکت اور ایک فیصلہ کن حکومت بنانے میں ان کے رول کے لئے ان کا استقبال کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا