پیر پنجال کے نوجوانوں میں منشیات کے اضافے منڈی میں ایک روزہ سیمینار منعقد

0
0

نوجوان نسل کو منشیات جیسی سماجی علت سے بچانے پر مقررین نے دیازور
لازوال ڈیسک
منڈیخطہ پیر پنجال کے نوجوانوں میں منشیات کے اضافے کے پیش نظر یہاں منڈی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔واضح رہے اس سیمینار کا اہتمام یہاں ایکسائز کمشنر ایم راجو آئی اے ایس، ڈپٹی ایکسائز کمشنر ایگزکیوٹیو امرجیت سنگھ خالصہ کے اے ایس،ایکسائز ڈپارٹمنٹ اور یوتھ ایسو سی ایشن فار سروس آف ہیومنٹی اینڈ نیشن کے اشتراک سے ہوا جہاں علاقہ کے نوجوانوں کو منشیات کے متعلق جانکاریہ فراہم کی گئی ۔اس موقع پر انسپیکٹر ایکسائز سب رینج پونچھ محمد عارف نے منشیات کے پیچھے کی وجوہات بیان کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وہیں یشن نامی غیر سرکاری تنظیم کے صدر امتیاز سلاریہ نے سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سامنے آکر اس سماجی علت پر جانکاری فراہم کریں تاکہ خطہ پیر پنجال کے نوجوان سے سے بچ سکیں ۔اس ضمن میں کمانڈنٹ 137بٹالین بی ایس ایف گجراج یادو، معروف لیڈر تاج میر، ایڈوکیٹ محمد زمان، ایڈوکیٹ افتخار بزمی اور دیگر شرکاءنے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں پر نظر رکھی جائے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا