پی ڈی پی کو شکست دینا وقت کی ضرورت : جی اے میر
شاہ ہلال
اننت ناگپی ڈی پی اور بی جے پی کی نقصان دہ اتحاد کی ناکامی کی وجہ سے ہر ایک فیلڈ کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عوام کو درپیش مصائب مخمصے سے باہرنکالنے کے لئے کانگریس تمام اقدامات کرے گی ۔ لوگوں کو پی ڈی پی کے دھوکہ بازی کیلئے شکست دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان باتوکا اظہار پردیش کانگریس کے صدر اور لوک سبھا نشت اننت ناگ کے امیدوار غلام احمد میر نے کیا ، جو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں عوامی ریلیوں سے خطاب کر رہے تھے بعدازاں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا ۔ پردیش کانگر یس کے ریاسی صدر اور لوک سبھا انتخابات نشت اننت ناگ کے امیدوار جی اے میر نے کہا لوگوںکو چاہے کہ وہ آنے والے انتخاب میں پی ڈی پی کو دھوکہ دہی کے عوض شکست سے دو چا کرے ۔انہوں نے اپنے بیان میں بتایا بی جے پی اور پی ڈی اتحاد نے ریاست جموں کشمیر کے عوام کو ہر ایک فرنٹ پر مصیبت اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے میر نے بتایا دفعہ370ریاست جموں کشمیر اور لداخ کی منفرد پہنچان ہے جس کومحفوظ رکھنے کے لئے کانگریس پارٹی تمام اقدامات کرے گئی ۔میر جنوبی کشمیر کے ہالس ڈار،ہلن،ڈوروِزیارت کے مقام پر لوگوں سے میٹنگوں کے دوران خطاب کر رہے تھے ۔اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موقعے کو ضائح کئے بغیر اپنا ووٹ ڈال کر بی جے پی اور آر ایس ایس کو منہ توڑ جواب دیں،جو دفعہ370کو ختم کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں انہوں نے زور دیکر کہا کہ دفعہ370جموں کشمیر اور لداخ کی منفرد شناخت ہے اسکی حفاظت کے لئے کانگریس پارٹی کوئی بھی اقدام کرے گئی۔ان کے ہمراہ پارٹی کے سینئر لیڈر حاجی عبد الرشید ڈار،غلام نبی مونگا ،سرندر سنگھ چنی،اور باقی پارٹی ورکران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔غلام احمد میر نے بتایا پی ڈی پی جو ہر سطح پر ناکام ہوئی ہےاور انہوں نے ضمنی انتخابات بی جے پی کی خوشی کے لئے ایک چال کھیل کر انسے منسوخ کیا ہے کیوں فرقہ پرستوں کو گانگریس پارٹی کی جیت کا ڈر تھا ۔اور اب یہ موقعہ پرست پارٹی جنوبی کشمیر میںلوگوں انتخابات میں جیت درج کرنے کے لئے گمرہ کر رہی ہے اس دوران میر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ لوگ23اپریل کو کانگریس پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ دیکرانہیں جیت کا ہار پہنا کر فرقہ پرستوں کے تمام چالوں کو ناکام بنائیں گے ۔انہوںنے بتایا یہ ہماراہدف ہے کہ لوگوں کی سلامتی اور اور تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کی کڈمت کرنا ہے پریدیش کانگریس کے صدر نے بتایا دفعہ370اور35Aریاست کے تینوں صوبو کی الگ اور منفرد پہنچان ہے جس کوپارٹی نے انتخابی منشور بنایا ہے ۔اس دوران تقریب میں سینئر لیڈر حاجی عبد الرشید ڈار،غلام نبی مونگا ،سرندر سنگھ چنی،اور باقی پارٹی ورکران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگریس پارٹی کے امیدوار کو اپنا ووٹ دیکر ریاست کی تعمیر ترقی اور حفاظت کو کو یقینی بنائیںاور لوگوں کے علاوہ تقریب میں حاجی فاروق میرعلی محمد منٹو محمد اقبال میر،بلاک صدر ڈورو،اور باقی ضلع اور تحصیل کے علاوہ پنچایتی ممبران اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔