وقف املاک ناجائز قبضہ میں ہے،واپس لانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے :ڈاکٹر شہناز گنائی

0
0

ممبر وقف کونسل نامزد ہونے بعد سابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی پونچھ وارد ،عوام نے کیا تاریخی استقبال
سید بشارت حسین شاہ
پونچھسابق ایم ایل سی ڈاکٹر شہناز گنائی یہاں ریاستی وقف کونسل کی ممبر نامزد ہونے کے بعد پونچھ میں وارد ہوئیں جہاں عوام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔اس ضمن میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈاکٹر شہناز گنائی نے ان پر یقین رکھنے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک پروردگار کی مدد اور اور آپ لوگوں کی حمائت کی وجہ سے یہ ممکن ہو پایا ۔موصوفہ نے کہا کہ وقف املاک ناجائز قبضہ میں ہے ۔علاوہ ازیں مرکزی اور ریاستی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے ناجائز قبضہ میں ہے جو ایک تشویش کن بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ وقف املاک کو واپس کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ وقف املاک جو ناجائز قبضہ میں ہیں کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے اور وقف جائیداد کا تحفظ کرنے کی ایک بڑی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر گنائی نے کہا کہ وقف کے کام کو ذہن میں رکھتے ہوئے اور معاملات کو مو¿ثر طریقے سے برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات کئے جائیں گے ۔اس موقع پر کراس ایل او سی تجارت کی معطلی پر انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے کیونکہ ٹریڈ کی معطلی سے بے روزگار نوجوانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ڈاکٹر گنائی نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا جائے تاکہ فل باڈی اسکینر نصب کئے جائیں اور اگر غیر قانونی تجارت ہو رہی ہے تو اس پر روک لگائی جائے ۔اس موقع پر مقامی عوام کے علاوہ ممبر وقف کونسل مولانا فاروق حسین مصباحی امام و خطیب جامع مسجد پونچھ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا