برج پریمی:سوانحی خاکہ

0
0
(۱۹۳۵ تا ۱۹۹۰)
قلمی نام:برج پریمی
خاندانی نام:برج کشن ایمہ
تاریخِ پیدائش:۲۴؍ستمبر ۱۹۳۵
جائے پیدائش:درابی یار، حبہ کدل، سری نگر(کشمیر)
 تعلیم:ایم۔اے،بی۔ایڈ۔ایچ یو، پی۔ایچ ڈی
ذریعہ معاش:سابق ریڈر، شعبۂ اُردو، کشمیر یونی ورسٹی، حضرت بل، سری نگر
فرضی نام: یُگ دیپ کے فرضی نام سے روزنامہ ’’نوجیون‘‘ سری نگر میں ’’قاشیں‘‘ کے نام سے ایک مستقل کالم لکھا کرتے تھے۔
تصانیف:
تنقید و تحقیق:حرفِ جستجُو (۱۹۸۲)،جلوۂ صد رنگ (۱۹۸۵)،کشمیر کے مضامین (۱۹۸۹) ،سعادت حسن منٹو۔حیات اور کارنامے(۱۹۸۶)، ذوقِ نظر (۱۹۸۷) ،دوسرا ایڈیشن (۲۰۰۰) ، جموں و کشمیرمیں اُردو ادب کی نشوونما (تین ایڈیشن) ۱۹۹۲، ۲۰۰۰ اور ۲۰۰۸ ،چند تحریریں (۱۹۸۸)، منٹو کتھا(۱۹۹۴)،مباحث()۔۔سپنوں کی شام(افسانے) (۱۹۹۵) ،پریم ناتھ پردیسی۔عہد شخص اور فنکار(۲۰۰۹)،ویژھنے(کشمیری)(۱۹۹۹)، وراثت(کشمیری)(۲۰۰۰)،صمد میر (کشمیری) (۱۹۹۲)،مرغبانی (اڈلٹ ایجوکیشن کے لیے لکھی کتاب)،شجر کاری (ڈلٹ ایجوکیشن کے لیے لکھی کتاب) ،مشاہیرِ ادب کے خطوط برج پریمیؔ کے نام مرتبہ ڈاکٹر پریمی رومانیؔ (۲۰۱۱)
غیر مطبوعہ تصانیف: پریم چند: نئے مباحث،سعادت حسن منٹو: حیات اور کارنامے(دوسرا ایڈیشن)،کشمیر میرا شاداب وطن،نئے مضامین ،سفر نامہ۔ بمبئی سے بمبئی تک۔
برج پریمیؔ کی شخصیت اور فن پر شائع شدہ تصانیف و خاص نمبرات: برج پریمیؔ:ایک مطالعہ (۱۹۹۳) مرتبہ ڈاکٹر پریمی ؔرومانی۔برج پریمیؔ: شخصیت اور فن (۲۰۰۳) مرتبہ ڈاکٹر پریمیؔ رومانی ، ماہنامہ حریمِ ناز، جموں، برج پریمیؔ نمبر مرتبہ رہبر جدید ،ہفتہ روزہ کشمیر سینٹل (انگریزی) جموں برج پریمیؔ نمبر، برج پریمی : حیات و جہات از ڈاکٹر پریمی رومانی۲۰۱۵،برج پریمیؔ کی ادبی خدمات (۲۰۱۱) مرتبہ ڈاکٹر چمن لال بھگت  رسائل و اخبارات سے وابستگی/ادارت۔ماہنامہ دیش سری نگر ،ماہنامہ؍ہفتہ روزہ ہمارا استاد سری نگر ،گاشہ آگُر(سری نگر) ،آگہی شعبہ اُردو کشمیر یونی ورسٹی کا ترجمان ،سالنامہ بازیافت (شعبہ کشمیر یونی ورسٹی) ،ماہنامہ سہیل (گیا)
اولین تحریر:  اُن کا پہلا افسانہ ’’آقا‘‘ کے نام سے ۱۹۴۹ میں روزنامہ’’ جیوتی‘‘ سری نگر میں شائع ہوا۔ اُن کا ایک اور افسانہ ’’سپنوں کی شام‘‘ ۱۹۵۳ میں ماہنامہ ’’بیسویں صدی‘‘ دہلی میں شائع ہوا۔اُن کا پہلا تحقیقی مقالہ پریم ناتھ پردیسی شخصیت اور فن اُنہی دنوں ماہنامہ ’’راہی‘‘ جالندھر میں شائع ہوا۔
اعزازات و انعامات:  ۱۔آل انڈیا ہندی اُردو سنگم ۱۹۷۶۔جموں و کشمیر کلچرل اکادمی ۱۹۸۶۔مغربی بنگال اُردو اکادمی ۱۹۸۷ ۔یوپی اُردو اکادمی ۱۹۸۲۔جموں و کشمیر کلچرل اکادمی ۱۹۸۸ء۔یوپی اُردو اکادمی ۱۹۸۶۔
رفیقۂ حیات: سرگیہ شریمتی پیاری رانی  اولاد:سُبھاش ایمہ (جو ادبی دُنیا میں پریمیؔ رومانی کے نام سے مشہور ہیں۔ اوناش ایمہ (حال ہی میں سائنس اور ماحولیاتی توازن کے نام سے اُن کی ایک کتاب منظرِ عام پر آئی۔  کویتا بھٹ(بیٹی) کنول بھٹ(داماد)یگ دیپ ایمہ (بیٹا) کبھی کبھی تواریخی مضامین لکھتے ہیں۔
تاریخِ وفات: ۲۰؍اپریل ۱۹۹۰ء
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا