جموں کے ایک سماجی کارکن نے محبوبہ مفتی کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کی

0
0

یواین آئی

جموںجموں کے ایک سماجی کارکن نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ایک ٹویٹ پر ان کے خلاف شکایت درج کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جموں کے ایک سماجی کارکن سکیش سی کھجوریہ نے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے 8 اپریل کے ایک ٹویٹ کے حوالے سے کہ ‘میں نے صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کے مفاد میں شکایت درج کی ہے اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے’۔بتادیں کہ محبوبہ مفتی نے 8 اپریل کے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا ‘عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود الیکشن نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جاﺅ گے اے ہندوستان والو۔ تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’۔محبوبہ مفتی کے اس ٹویٹ کوتوہین آمیز قرار دیتے ہوئے کھجوریہ نے کہا کہ محبوبہ مفتی جو رواں عام انتخابات کے لئے ایک امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں اور آئین ہند کا حلف بھی اٹھایا لیکن ان کا یہ ٹویٹ توہین آمیز ہے جو ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ ہے۔بتادیں کہ کھجوریہ ریاستی حکومت کی طرف سے تشکیل شدہ ممتاز سٹیزنز ایڈوئزری کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا