سیدنیازشاہ
پونچھجموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے گلپور علاقے میں منگل کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک فوجی گاڑی نے ایک 13 سالہ کمسن لڑکے کو ٹکر مارکر ابدی نیند سلادیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پونچھ کے گلپورہ علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی گاڑی نے ایک 13 سالہ کمسن لڑکے کو ٹکر مار کر شدید زخمی کیا۔کمسن لڑکے کو فوری طور علاج ومعالجے کے لئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔مہلوک کمسن لڑکے کی شناخت سجاد احمد ولد محمد تاج ساکن گلپور کے بطور ہوئی ہے۔ ضلع ہسپتال پونچھ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم بھٹی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کمسن لڑکے کی موت ہسپتال پہنچانے کے دوران ہی واقع ہوئی تھی۔دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔