ناظم علی خان
مینڈھر // مینڈھرکے دور دراز علا قہ چیک بنو لہ میں ایک نو جو ان مشوک حالات میں آپنے گھر کے پا س پا یا گیا جس کو لو احقین نے فو ری طور پر سب ضلع اسپتال مینڈھر پہنچایا جہا ں پر اس کو مو ت ہو گئی ۔ جس کی شناخت عبد القیوم ولد عبد الغنی سکنہ چک بنولہ عمر23سال کے طور پر ہوئی ہے۔عینی شاہد ین نے نے بتا یا کہ نوجوان کو اس وقت گھر والوں نے سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جب وہ مشکوک حالات میں بےہوش پایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ نہ بچ پایا اوراسپتال میں اس کی مو ت ہو گئی۔اس سلسلہ میں بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کو جب ہسپتال لایا گیا تواس وقت وہ بیہوشی کی حا لت میں تھا اور ہم نے اس کو بچا نے کی پو ری کوشش کی لیکن ہماری کوشش کے باوجود دم توڑ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ کوئی نشیلی ادویات استعمال کی ہو گی لیکن پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چل پائے گا کہ مرنے کی کیا وجہ ہے۔گھروالوں کا کہنا ہے کہ یہ دو روز قبل ممبئی سے گھر واپس آیا ہے اور پتہ نہیں کیا وجہ ہوئی ہے البتہ انھوں نے کہا کہ نوجوان نے کوئی نشیلی شہ نہیں کھائی ہے ۔مینڈھر پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ پو لیس کے ایک اعلی افسرسے بات کی تو ان کا کہنا تھا کہ ابھی تحقیقات چل رہی ہے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں۔