بی جے پی حب الوطنی کا دکھاوا کرتی ہے:پرینکا گاندھی

0
0

مودی کے پاس اشتہار کے لئے پیسے کہاں سے آتے ہیں:راہل

یواین آئی

آگرہکانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے اشتہار میں عوامی کی گاڑھی کمائی کو پیسہ لگا ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سڑکوں پر وزیر اعظم مودی کے اشتہاری مواد کی بہتا ت ہے ان کے پاس اس کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟کیا وہ اپنے جیب سے خرچ کرتے ہیں ۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نشانے پر بھی بی جے پی اور وزیر اعظم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حب الوطنی کا دکھاوا کرتی ہے ۔ انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں کو پورا اپوزیشن ملک مخالف نظر آتا ہے ۔ اگر وہ حقیقی ‘دیش بھکت’ ہیں تو انہیں مجاہد ین آزادی کی بے عزتی کرنی بند کرنی چاہئے ۔فتح پور سیکری میں ریاستی کانگریس صدر و پارٹی امیدوار راج ببر کی حمایت میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ ٹیلی ویژن ریڈیو کے علاوہ سڑک پر جہاں بھی نظر ڈالئے مسٹر مودی کے اشتہار کے ہورڈنگ لگے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ “ آج کل ٹیلی ویژن تو مودی جی کو دکھائی دیتے ہیں،ریڈیو کھولو تو وہاں مودی جی کا تذکرہ ہے یہاں تک سڑکوں پر بھی مودی کے اشتہار کا کافی سامان موجود ہے ۔ آخر یہ پیسہ کہاں سے آتا ہے ؟”۔انہوں نے کہا کہ“ ٹی وی پر 30سیکنڈ کے اشتہار کے لئے لاکھوں روپئے دینے ہوتے ہیں کوئی نہیں جانتا کہ وزیر اعظم کے اشتہار میں خرچ ہونے والا پیسہ کہاں سے آتا ہے ۔ مسٹر مودی تو اپنی جیب سے نہیں دیتے ، آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کروڑوں روپئے کی پبلسٹی کے لئے پیسہ کہاں سے آتا ہے ۔ عوام کا پیسہ جان بوجھ کرا مبانی اور میہل چوکسی جیسے سرمایہ کار کودیا گیا ہے ۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) حکومت کسانوں اور غریبوں کے مفاد کے بجائے سرمایہ کاروں کوبڑھاوا دے رہی ہے ۔ یو پی اے حکومت میں اترپردیش کے کسانوں نے کہا تھا کہ ارب پتی لوگوں کے لئے بینک قالین بچھاتے ہیں جبکہ ان سے قرضوں کی ادائیگی کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے ۔ کسانوں کو اس درد کو بھانپتے ہوئے یو پی اے ۔2 نے اترپردیش میں کسانوں کے قرض معافی کا کام کیا تھا۔راجستھان، مدھیہ پردیش، اور چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں کسانوں سے کئے گئے وعدے کو کانگریس نے پورا کیا اور تینوں ریاستوں میں حکومت بننے کے دس دنوں کے اندر کسانوں کاقرض معاف کردیا گیا۔اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نشانے پر بھی بی جے پی اور وزیر اعظم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حب الوطنی کا دکھاوا کرتی ہے ۔ انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران بی جے پی لیڈروں کو پورا اپوزیشن ملک مخالف نظر آتا ہے ۔ اگر وہ حقیقی ‘دیش بھکت’ ہیں تو انہیں مجاہد ین آزادی کی بے عزتی کرنی بند کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ آج کسان قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ آلو کسان بے حال ہے لیکن ان کی کوئی فکر کرنے والا نہیں ہے ۔ طلبہ، کسانوں، اساتذہ یا سماج کے کسی بھی طبقے نے اپنے حقوق کا مطالبہ کیا تو انہیں زدوکوب کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمے درج کر کے انہیں ملک مخالف گردانہ گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا