گنتڑ کے متعدد لوگوں نے کیا ووٹ ڈالنے سے بائیکاٹ

0
0

کہا پولنگAسٹیشن کو بے وجہ کیا گیا تبدیل : مڈل اسکول گنتڑ میں کیا 6 بجے تک مشینوں کا انتظار
کاغذات کے مطابق سٹیشن اپنے اصلی مقام پر : پارلیمانی انتخاب کے لئے ماضی میں ایم ایس گنتڑ کبھی نہیں رہا پولنگ سٹیشن : تحصیلدار منڈی
وسیم حیدری/ظہیر عباس
منڈی//پارلیمانی انتخاب کے چلتے تحصیل منڈی کے علاقہ گنتڑ میں لوگوں نے انتظامیہ کے تئیں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ووٹ ڈالنے سے بائیکاٹ کر دیا – مقامی لوگوں نے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور بتایا کہ عوام کو نا واقف رکھ کر پولنگ اسٹیشن کو مڈل اسکول گنتڑ سے پرائمری اسکول ہل گنتڑ تبدیل کر دیا گیا جس کے بارے میں جب لوگوں کو گزشتہ وقت میں ایک جانکاری ملی تھی تو انہوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں ملاقات کر بات چیت کی تھی جہاں سے ان کو یہ یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ پولنگ اسٹیشن کو یہاں سے تبدیل نہیں کیا جائے گا لیکن مڈل اسکول گنتڑ میں ریمپ بنانے کے باوجود دیگر انتظامات پرائمری اسکول میں کر کے پولنگ اسٹیشن کو وہاں منتقل کیا گیا – ان کا کہنا تھا کہ یہ یہاں کی عوام کے ساتھ نا انصافی ہے جس کے لئے یہاں کے لوگوں نے شام 6 بجے تک گزشتہ پولنگ اسٹیشن پر مشینوں کا انتظار کیا اور نئے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے سے بائیکاٹ کیا – انہوں نے انتظامیہ کو یہ انتباہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ وہ جلد اس پولنگ ا سٹیشن کو کاغذات میں بھی اپنے اصل مقام پر واپس کریں – لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں وہاں کے بی ایل او کی ذمہ داری بنتی ہے کہ جس نے اس عمل کو سر انجام دیا ہے – لوگوں نے اس حوالے سے اس کے اور دیگر ان تمام ملازمین جنہوں نے اس اسٹیشن کو تبدیل کروانے میں اپنا رول ادا کیا ہے کے خلاف کاروائی کی مانگ بھی کی لیکن اس حوالے سے جب تحصیلدار منڈی جاوید احمد سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ پولنگ سٹیشن کو جلدی میں منتقل یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ ایسے عمل کے لئے ایک مکمل طریق کار ہوتا ہے اور ماضی میں پارلیمانی انتخاب کے لئے ایم ایس گنتڑ کبھی بھی پولنگ اسٹیشن نہیں رہا بلکہ ہائر اسکنڈری اسکول میں ہی پولنگ اسٹیشن کا قیام کیا جاتا تھا اور اس بار اس کے لئے پرائمری اسکول گنتڑ کا نئے پولنگ اسٹیشن کے طور پر تعین کیا گیا جس سے یہ واضح طور پر عیاں ہوتا ہے کہ پولنگ سٹیشن کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے – انہوں نے بتایا کہ پھر بھی اس حوالے سے انہوں نے لوگوں کو یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس بار اپنے ووٹ پرائمری اسکول ہل گنتڑ میں ڈالیں اور اس کے بعد قانون کے تحت اور مکمل طریق کار کے ساتھ اس معاملہ کو دیکھ کر اس حوالے سے بہتر اقدامات لیں گے – واضح رہے کہ اس پولنگ سٹیشن پر کل 313 ووٹ ڈالے جانے تھے جن میں سے 216 لوگوں نے اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا