لال بتی ہٹائی اور غریبوں کے گھر سفید بتی جلائی :مودی
یواین آئی
بھاگلپور ،(بہار) وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) حکومت کو غریبوں کے لیے وقف حکومت بتایا اور کہا کہ چوکیدار نے لال بتی کا رعب ختم کر غریبوں کے گھر میں سفید بتی جلا ئی ہے اور ان کے چولہے چوکے کا بھی خیال رکھا۔ مسٹر مودی نے آج یہاں ایئرپورٹ میدان میں این ڈی اے امیدواروں کے حق میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا“70 سال تک آپ نے لال بتی کے رعب کو بڑھتے دیکھا، لیکن غریب کے گھر بتی جلے ،اس کی فکر نہیں کی گئی۔ آپ کے اس چوکیدار نے لال بتی ہٹائی اور غریبوں کے گھر سفید بتی جلائی ہے ۔ لیڈ روں کو اپنے صحن تک سڑک پہنچاتے تو آپ نے بہت دیکھا، بہار کے گا¶ں گا¶ں تک سڑکیں پہنچانے کا بیڑا اس چوکیدار اور اس کے ساتھیوں نے اٹھایا ہے ۔ بڑے بڑے فارم ہا¶س والے ، محل جیسے بنگلے بنانے والے نامی اور بینامی جائیداد جمع کر نے والے بھی آپ نے بہت دیکھے ہیں۔ ان سے برعکس آپ کے اس چوکیدار نے آپ چولہے -چوکے کا خیال رکھا ہے ”۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلے بڑے اسپتال صرف امیر کی پہنچ میں ہوتے تھے لیکن اب غریب بھی ان سے مستفید ہو سکتے ہیں اور ان کابھی پانچ لاکھ روپے تک کا مفت علاج ہو سکتا ہے ۔ یہ اس ‘ پردھان سیوک ’نے کر کے دکھایا اور یہ سب تب ہو پایا جب عوام نے انہیں خدمت کا موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اس ‘پردھان سیوک ’کو گزشتہ پانچ سال جو خدمت کا موقع دیا ہے اس کی وجہ سے ہی ناممکن بھی اب ممکن ہو گیا ہے ۔ پانچ برسوں میں ایسے ایسے کام ہوئے ہیں جو پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔مسٹر مودی نے کہا کہ 23 مئی 2019 کو انتخابات کے نتائج آنے کے بعد دوبارہ مودی حکومت بنے گی اور پھر ‘ کسان سمان اسکیم’ کے فوائد کے لئے پانچ ایکڑ زمین کی حد ختم کر دی جائے گی اور تمام کسانوں کو سال میں چھ ہزار روپے کا فائدہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ‘کسان سمان ندھی اسکیم ’ کے تحت 1.60 کروڑ کسان کنبوں کو راست فائدہ ملنے لگے گا ۔ 23 مئی کے بعد دوبارہ ان کی حکومت بننے پر تمام چھوٹے تاجروں اور چھوٹے کسانوں کو 60 سال کی عمر کے بعد باقاعدگی پنشن ملے گی ۔ وزیر اعظم نے کہا“ملک کے عام لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے والی سبھی اسکیمیں میں اس لیے شروع کر پایا ہوں کیونکہ آپ مجھے یہ ذمہ داری دی ۔مسلسل مجھے اپنا اشرواد دیا اوراپنی حمایت دی ”۔انہوں نے کہا کہ تحفظ چاہے آپ کے مفادات کا ہو، آپ کے احترام کا ہو یا پھر ملک کی سرحد کا ہو ، یہ سب سے ضروری ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ایک بار پھر ان کی حکومت بننے پر ملک میں تاجروں کے لئے قومی تاجر کمیشن تشکیل دیا جائے گا اور چھوٹے دکانداروں کو پنشن اسکیم اور تاجروں کو 10 لاکھ تک حادثہ بیمہ کا فائدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کی مضوط کیا جا رہا ہے ۔ بھاگلپور کے بنکر بھائی بہنوں اور تاجروں کے ہر مسائل کا انہیں احساس ہے ۔ بھاگلپوری سلک صنعت کو مضبوط کرنے لئے این ڈی اے حکومت پوری کوشش کر رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جی ایس ٹی میں بھی مسلسل بہتر ی لائی جا رہی ہے ۔