’یہ ملک کشمیر سے کنیا کماری تک ایک ہی ملک ہے ‘

0
0

محبوبہ مفتی ملک کے ساتھ نہیں چلیں گی تو ڈوب جائیں گی: گوتم گھمبیر
یواین آئی

جموںسابق کرکٹر اور بی جے پی لیڈر گوتم گھمبیر نے کہا کہ اگر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی ‘ملک’ کے ساتھ نہیں چلیں گی تو وہ ڈوب جائیں گی۔جمعرات کو ادھم پور پارلیمانی حلقے کے رام نگر علاقے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے حق میں منعقدہ انتخابی جلسہ کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے گوتم گھمبیر نے کہا کہ اگر محبوبہ مفتی ملک کے ساتھ نہیں چلیں گی تو وہ ڈوب جائیں گی۔انہوں نے کہا ‘اگر عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی الگ وزیر اعظم چاہتے ہیں تو یہ حقیقت کبھی بدلے گی نہ ہم بدلنے دیں گے، ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا نہ ہم پورا ہونے دیں گے، یہ ملک کشمیر سے کنیا کماری تک ایک ہی ملک ہے اس میں ایک ہی وزیر اعظم تھا، ایک ہی وزیر اعظم ہے اور ایک ہی وزیر اعظم آگے بھی رہے گا’۔سابق کرکٹر نے کہا کہ الگ وزیر اعظم کی بات کرکے یہ لوگ صرف اپنی ترقی چاہتے ہیں ملک کی ترقی نہیں چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ کو اپنے آپ سے بات کرنی چاہئے کیونکہ ملک کی ترقی میں ہی ان کی بھی ترقی ہے۔گوتم گھمبیر نے کہا ‘محبوبہ مفتی مجھے (ٹویٹر پر) بلاک کر پائیں گی لیکن ملک کی ایک سو تیس کروڑ آبادی کو کب تک بلاک کرسکتی ہیں’۔قابل ذکر ہے کہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے صدر ریاست اور وزیر اعظم کے عہدوں کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا