عمران کا الزام

0
0

ہندستان اور اسرائیل کے لیڈر ووٹوں کےلئے اخلاقی دیوالیہ پن دکھا رہے ہیں
یواین آئی

اسلام آبادپاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے منگل کو ہندستان اور اسرائیل پر اخلاقی طورپر دیوالیہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ دونوں ہی ممالک نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرکے ووٹوں کے لئے کشمیر اور ویسٹ بینک کی زمین پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے ۔ دونوں ہی ممالک میں اس ہفتہ انتخابات ہورہے ہیں۔ مسٹر خان نے کہاکہ ہندستانی وزیراعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیراعلی بنجامن نتین یاہو نے ووٹ کے لئے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور اپنے اپنے آئین کی خلاف ورزی کرکے بالترتیب کشمیر اور ویسٹ بینک پر غیرقانونی طریقہ سے قبضہ کررکھا ہے ۔ اس سے ان کے ذہنی دیوالیہ پن کا پتہ چلتا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس سے ان ممالک کے لوگوں میں غصہ نہیں بھرتا اور تصور کیجئے کہ ووٹ کے لئے یہ لیڈر کس سطح تک جاسکتے ہیں۔ ہندستان میں جمعرات سے پارلیمانی انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہورہی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دوسری مدت کار کے لئے پرزور کوشش کررہی ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ بی جے پی دوسری بار بھی جیت کر آنے والی ہے حالانکہ اس بار اسے خلاف توقع کم سیٹیں ملنے کی امید ہے ۔ بی جے پی جموں ۔کشمیر کو ملا خصوصی آئینی درجہ ختم کرنے کی مسلسل وکالت کرتی رہی ہے ۔ اس کے تحت ریاست کے باہر کے لوگوں کو ریاست میں املاک خریدنے کا حق نہیں ہے ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ قانون ملک کے دیگر حصوں سے کشمیر کے انضمام میں رکاوٹ ہے ۔ اسرائیل میں آج پارلیمانی انتخابات ہورہے ہیں جس سے یہ طے ہوگا کہ مستر نتن یاہو پانچویں مرتبہ وزیراعظم بنیں گے یا نہیں۔ اگر وہ اس الیکشن میں جیت جاتے ہیں تو وہ ملک پر سب سے زیادہ عرصہ تک حکمرانی کرنے والے وزیراعظم بن جائیں گے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا