شاہ رخ اور مادھوری پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

0
0

یواین آئی
ممبئی،//مشہوراداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ مادھوری دکشت ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے ۔دونوں کے مداحوں کو ایک بار پھر یہ سپرہٹ جوڑی پردہ سیمیں پر دیکھنے کو ملے گی۔
حال ہی میں شاہ رخ کی فلم ‘فین’،جب ہیری میٹ سیجل،زیرو جیسی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ناکامی کے بعد شاہ رخ غور و خوض کررہے ہیں کہ کیسی فلم کرکے وہ شائقین کا دل پھر سے جیتیں ۔
ایسی خبریں ہیں کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ‘انسپیکٹر غالب’ کی اسکرپٹ شاہ رخ کو پسند آئی ہے ۔اگر شاہ رخ اس فلم میں کام کرنے کے لئے راضی ہوجاتے ہیں تو وہ اس فلم میں انسپیکٹر کے رول میں نظر آئیں گے ۔ایسی خبریں ہیں کہ اس فلم میں مادھوری دکشت کو بھی لیاجاسکتا ہے ۔دونوں نے ایک ساتھ ‘انجام’،‘دل تو پاگل ہے ’،دیوداس’،‘ہم تمہارے ہیں صنم’ ،‘کوئیلہ’سمیت کئی فلموں میں ساتھ کام کیا ہے ۔یواین آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا