سروج خان کو کام نہ ملنا انڈسٹری کا نقصان:مادھوری دکشت

0
0

یواین آئی
ممبئی،´´´//مشہوراداکارہ مادھوری دکشت کا کہنا ہے کہ سروج خان کو کام نہ ملنا فلم انڈسٹری کا نقصان ہے ۔ مادھوری دکشت نے کوریوگرافر سروج خان کے ساتھ کئی کامیاب نغمے دئے ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ سروج خان کو انڈسٹری میں کام نہیں مل رہا ہے ۔مادھوری دکشت کا کہنا ہے کہ اگر ایسی بات ہے تو یہ انڈسٹری کا نقصان ہے ۔ مادھوری دکشت نے کہا،“سروج جی کے ساتھ میں نے کریئر کی شروعات کی ہے ۔وہ بہت ہی باصلاحیت خاتون ہیں۔وہ ایک ایسی فن کار ہیں جو پورے نغمے کو خوبصورت بنادیتی ہیں۔کلنک میں میرے ایک نغمے کو ریمو اور سروج جی دونوں نے کوریوگراف کیا ہے ۔مجھے جب نغمہ سنایا گیا تو میں نے کہا،وہ اس نغمے کو خوبصورتی کے ساتھ کوریوگراف کرسکتی ہیں۔میں امید کرتی ہوں کہ سروج جی کے لئے کام کا نہ ملنا محض ایک مرحلہ ہو۔” مادھوری دکشت نے کہا کہ کلنک کا نیا نغمہ ‘تباہ ہوگئے ’9اپریل کو اسکرینس پر آئے گا۔اس نغمے میں ریمو اور سروج خان ،دونوں کوریوگرافر نے ساتھ کام کیا ہے ۔ایسے میں نغمے کی خوبصورتی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔یواین آئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا