یواین آئی
نئی دہلیوزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ اقتدار میں آنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کی حکومت پانچ برسوں میں ترقی کو عوامی تحریک بناکر آزادی کے 100سال پورے ہونے پر 2047میں ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے مضبوط بنیاد رکھے گی۔مسٹر مودی نے آج یہاں پارٹی کے صدر امت شاہ اور دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشورجاری کرنے کے موقع پر کہا،“ہمارا‘ سنکلپ پتر’،بہتر حکومت کا منشور،قوم کی حفاظت کا منشور اور قومی کی ترقی اور خوشحالی کا منشور بھی ہے ۔” ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی سے گامزن کرنے کے لئے عوامی تحریک کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے صاف صفائی مہم کی طرز پر تحریک چلانی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی پرعزم ہے کہ وہ ملک کو خوشحال بنانے کے لئے ،عام لوگوں کو بااختیار بنانے سے لے کر عوامی شراکت کو بڑھاتے ہوئے ،جمہوری اصولوں کو فروغ دے گی اور ‘ایک مشن ،ایک سمت’ پر چلتے ہوئے آگے بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ زبانیں ،زندگی جینے کا معیار اور تعلیم وغیرہ میں رنگا رنگی پائی جاتی ہے ، ہندوستانی سماج میں تنوع ہے ۔اس لئے ترقی کو کثیر المقاصد بنانے کے منصوبے کو بھی ‘سنکلپ پتر’ میں شامل کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور اقتدار میں بی جے پی حکومت نے عام لوگوں کی ضرورتوں کو توجہ میں رکھ کر حکومت کی ہے ۔اب ان کی امیدوں کو پورا کرنے کے لئے کیا کیا جاسکتا ہے اور اس کا خاکہ ‘سنکلپ پتر’میں تیار کیاگیا ہے ۔انہوں نے کہا،“دہلی میں ایئر کنڈیشن میں بیٹھے لوگ غریبی کو ہرا نہیں سکتے ۔غریب ہی غریبی کو شکست دے سکتا ہے ۔یہ ہمارا اصول ہے اور اس لئے ہم نے غریبوں کو بااختیار بنانے پر زور دیا ہے ۔”وزیراعظم نے کہا کہ گا¶ں،غریب اور کسان بی جے پی کی ترجیح میں شامل ہیں۔مسٹرمودی نے کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ 21ویں صدر ایشیا کی ہوگی۔ہندوستان کو یہ طے کرنا ہے کہ آزادی کے 100سال پورے ہونے کے موقع ر یعنی 2047 میں اسے ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ملک کیسے بننا ہے ۔اس کے لئے سال 2019 سے 2024کے درمیان اس ہدف کو ہر ہندوستانی کا خواب بنانا ہے اور اس ہدف کی مضبوط بنیاد رکھنی ہے ۔اس خواب کی تکمیل کے لئے عوامی تحریک چلانی ہوگی۔نوجوانوں کو اس خواب کی تکمیل کی کنجی بنایا گیا کیونکہ وہی 20147کا مستقبل طے کریں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے کام کاج کے حساب کتاب کے لئے ایک وسط مدتی نقطہ بھی طے کیا ہے ۔اس کے ذریعہ سے لوگ حکومت کو اس کے وعدوں کی کسوٹی پر پرکھ سکیں گے اور اس کے لئے 2022 میں جب آزادی کے 75سال پورے ہوں گے تب ملک کی ان عظیم شخصیات جنہوں نے آزادی کی جنگ لڑی تھی،ان کے خوابوں کا ہندوستان بنانے کے لئے پارٹی نے 75 ہدف طے کئے ہیں۔انہوں نے اس کے لئے ‘75سال،75ہدف’کا نعرہ بھی دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبی بحران ملک کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کے حل کے لئے پارٹی‘جل شکتی’ وزارت قائم کرے گی۔