ووٹ کا استعمال فرقہ پرست لیڈر کے حق میں نہ کیا جائے:شوکت چوہدری

0
0

لازوال ڈیسک
جموںجموں جموں وکشمیر صاف ستھرا موومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چودھری نے پریس کے نام جاری ایک بیان میںکہا ہے کہ ریاست جموں کشمیر میں لوگ پریشان ہےں ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بچے بے روزگار ہیں ،یہاں تک کہ گریجویشن اورڈگری ہولڈر گھروں میں بیٹھنے پر مجبور ہیں ۔شوکت چودھری نے کہا کہ ان سب کا کارن نکمی سرکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ رکن پارلیمان جو لوگوں نے چن کر بھیجے ہیں وہ لوگوں کی بات نہیں کرتے ۔موصوف نے ریاست جموں کشمیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ایسے آدمی کے لیے کریں جو ان کی بھلائی اور بے روزگاری کے لیے بات کرتا ہو،جو مذہب پر سیاست نہ کرتا ہو اور خاص کر فرقہ پرستی کرنے والے لیڈران سے بچیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا