پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر جگل نے کئی تقاریب سے کیا تبادلہ خیال

0
0

لازوال ڈیسک
جموںبھاجپا لیڈر و رکن پارلیامان جگل کشور شرما نے یہاں جموں میں پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر کئی تقاریب سے تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران انہوں نے جموں شہر کے علاوہ ، سوچیت گڑھ اور مڑھ میں بھی عوامی جلسوں سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جموں پونچھ پارلیمانی نشست سے کامیابی کیلئے ووٹ کی اپیل کی ۔اس دوران ان کے ہمراہ بھاجپا کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے ۔اس دوران شرما نے اپنے دور اقتدار میں ہوئے ترقیاتی کاموں پر بھی روشنی ڈالی ۔انہوں نے کہا کہ ان کے دورا قتدار میں طلاب کو پارلیمنٹ کا دورہ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا علاوہ ازیں کئی اہم ترقیاتی کاموں کو بھی انجام دیا گیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بھاجپا کے کئی دیگر سینئر لیڈران بھی موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا