میںماضی میں رشی کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھی‘ایشوریارائے

0
0

اب میری بیٹی رنبیر کپور کی دیوانی ہے ‘ ارادھیا ہر وقت رنبیر کے بارے میں باتیں کرتی ہے‘اداکارہ
ےو این این
ممبئی //بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے انکشاف کیاہے کہ ماضی میں رشی کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھی اور اب میری بیٹی ارادھیا رنبیر کپور کی دیوانی ہے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ایشوریا نے بتایا کہ میں اور ابھیشیک اکثر ارادھیا کو رنبیر کے نام سے چھیڑتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ارادھیا ہر وقت رنبیر کے بارے میں باتیں کرتی ہے ۔ایشوریا رائے کا کہناتھا کہ ان کی بیٹی اداکار رنبیر کپور کی دیوانی ہے ۔یاد رہے کہ تین سال قبل ایشوریا رائے کی فلم ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے رنبیر کپور کے ساتھ ایک جاندار کردار نبھایا تھا تاہم اس حوالے سے ایک واقعہ بھی ہے کہ ارادھیا نے شوٹنگ سائٹ پر رنبیر کپور کو اپنے والد ابھیشیک سمجھ کر گلے لگا لیا تھا کیونکہ انہوں نے بھی ابھیشیک کی طرح جیکٹ اور کیپ پہن رکھی تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا