سرکارشاہراہ پر عائد پابندی کو فی الفور منسوخ کرے: غلام احمد میر
شاہ ہلال
اننت ناگریاستی کانگریس کے صدر اور پارلیمانی اُمیدوار برائے جنوبی کشمیر غلام احمد میر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی اور بھاجپا کو ناکام بنانے کی خاطر کانگریس پارٹی کو مضبوط منڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی پارٹیوں نے آج تک اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکے میں رکھا۔انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہراہ پر عائد پابندی کو فی الفور منسوخ کریں۔ریاستی کانگریس کے صدر اور پارلیمانی اُمیدوار برائے جنوبی کشمیر غلام احمد میر نے اتوار کو حلقہ انتخاب شانگس، اچھ بل، کوکرناگ وغیرہ علاقوں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ڈی پی اور بھاجپا کو ناکام بنانے کی خاطر کانگریس پارٹی کو مضبوط منڈیٹ فراہم کریں۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سرینگر جموں شاہراہ پر ہفتے میں دو بار عوامی نقل و حمل پر پابندی عائد کرنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور غیر انسانی عمل قرار دیا۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی کو فوری طور پر منسوخ کریں۔اس دوران انہوں نے عوامی ریلیوں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے فرقہ پرست عناصر کو کرارا جواب دے کر کانگریس پارٹی کو کامیاب بنائیں جو ملک میں سیکولر رایات کی علمبردار جماعت رہی ہے۔انہوں نے عوام سے مظالب ہو کر کہا کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے جو ملک کی ایک کرنے کے ساتھ ساتھ سیکولر انداز میں رکھنا چاہتی ہے ۔جے اے میر نے جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات سیکولر پارٹی کو مظبوط بنانے کاایک اہم موقعہ ہے ۔اس لئے اپنا اپنا ووٹ کانگریس امید وار کے حق میں ہی ڈالیں۔اس موقعے پر ان کے ہمراہ کانگریس کے سینئر لیڈر پیرزادہ محمد سعید، گلزار احمد وانی، بشیر احمد ماگرے کے علاوہ دیگر پارٹی لیڈران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔