سید نیاز شاہ
پونچھ//تحصیل حویلی کے درہ دلیاں کی عوام نے کہا ہے کہ گزشتہ سال 2014ءمیں جو کام پنچایت میں نریگااسکیم کے تحت ہوئے تھے۔ مگر پرانے کاموں کو ہی دکھا کراورجے ای اور آفسران بالا پنچایت سے میل جول کرکے پاس کروا کر ٹھکیدار لوگ اپنی جیب گرم کررہیے ہیں غریب عوام کو کچھ نہ حاصل ہوتا ہے اگر نریگا یا دوسری اسکیمں صرف امیر آدمیوں کے لیے ہیں تو بلا شک جاری رکھیں غریب عوام کو کچھ نہ دیں کوئی ضلع انتظامیہ اس طرف کوئی توجہ نہ دیتے ہیں خاموش تماشاہی اور غریب عوام کاحق دبایا جارہا ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور اے سی ڈی پونچھ کو اس بات کا نوٹس ضرور لینا چاہیے اور غریب عوام کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ضلع انتظامیہ پونچھ اس کار گزاری کی لنک تک یہ سکرٹری نہ ہونے دیتے ہیں اور غریب عوام کا حق دبایا جاتا ہے ۔گاو¿ں میں تین اسکول ہیں اور آنگن واڑی سنٹر بھی ایک جگہ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا آنگن واڑی سنٹر وہاں پر ہوتے ہیں جہاں پر اسکول موجود نہ ہو اور دیگر محلہ میں آنگن واڑی سنٹر نہ دے گیے ہیں بلکہ سڑک کے نزدیک سینٹراسکول ہیں اور اسطرح بھی عوام در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔