برسراقتدار آنے پر غریبی پر اسٹرائک ہوگا :راہل

0
0

مودی نے پندرہ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا وعدہ ہوا ہوگیا!
یواین آئی

نینی تالکانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر سیاسی حملے کرتے ہوئے کہاکہ اس الیکشن میں اقتدار میں آنے پر ان کی پارٹی غریبی کے خلاف اسٹرائک کرے گی۔ مسٹر گاندھی نے اتراکھنڈ کے ثقافتی شہر الموڑہ میں ایک انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر مودی نے گزشتہ انتخابات میں پندرہ لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا وعدہ ہوا ہوگیا۔ کانگریس پارٹی غریبی پر اسٹرائک کرنے جارہی ہے ۔ غریبوں کو ہر مہینے چھ ہزار روپے ملیں گے ۔اس بات کی کانگریس گارنٹی دیتی ہے ۔ مسٹر مودی کا وعدہ جھوٹا تھا، ہمارا ودعدہ سچا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی جو بولتی ہے وہ کرتی ہے ۔ ہم نے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حکومت بننے کے بعد دس دنوں کے اندر کسانوں کی قرض معافی کا وعدہ کیا تھا لیکن دو دن میں ہی قرض معاف کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مودی من کی بات کرتے ہیں ہم کام کی بات کرتے ہیں۔ کانگریس کے صدر الموڑہ۔پتھورا گڑھ پارلیمانی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار پردیپ ٹمٹا کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے آئے تھے ۔ انہوں نے سمکنی کھیل میدان میں وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے جھوٹ مت بولو۔ جتنا دے سکتے ہے دو لیکن جھوٹے وعدے مت کرو۔ ہم نے وعدہ کیا ہے ، ہم نبھائیں گے ۔ ہم نے رقم طے کی ہے ۔ جن کی آمدنی ہر مہینہ چھ ہزار سے کم ہے ، اگرکانگریس برسراقتدار آئی تو انہیں 72000روپے سالانہ دے ئے جائیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا