لازوال ڈیسک
نئی دہلی، // وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 39 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بی جے پی کارکنوں کا پورا خاندان پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو دوبارہ مرکز کے اقتدار میں لانے کے لیے دن رات مصروف ہوں گے ۔مسٹر مودی نے ہفتہ کو بی جے پی کے یوم تاسیس پر متعدد ٹویٹ کئے ۔ انہوں نے لکھا“39 سال پہلے اس پارٹی کا جنم سماج کی خدمت کرنے کے عزم اور ملک کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے ہوا تھا۔ یہ ہمارے کارکنوں کی بھرپور کوششوں کا پھل ہے کہ بی جے پی ملک کے لوگوں کی پسندیدہ پارٹی بنی۔ بی جے پی خاندان کو یوم تاسیس کی بہت بہت مبارک باد”۔انہوں نے لکھا“ اپنے جمہوری اقدار اور حب الوطنی کے احساس کی وجہ سے ہی بی جے پی آج اتنے فخر سے کھڑی ہے ۔ پارٹی کارکنان ہم وطنوں کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ہمارے ترقیاتی کاموں نے بی جے پی کو ملک کے ہر حصے میں مقبول بنایا ہے ”۔ وزیر اعظم نے مزید کہا “مجھے یقین ہے کہ بی جے پی کارکنوں کا پورا خاندان پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو دوبارہ مرکز کے اقتدار میں لانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ دن رات لگے ہوں گے ۔گزشتہ پانچ سال میں حکومت نے کافی کام کئے ہیں اور ہم ملک کے لئے آگے بھی اور بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں”۔یو این آئی،