یواین آئی
جموںسینئر کانگریس لیڈر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ وادی کشمیر میں گزشتہ پانچ برس کے دوران ملی ٹینسی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینسی ملک کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔جموں و کشمیر کے آخری صدر ریاست اور آخری مہاراجہ ہری سنگھ کے فرزند ڈاکٹر کرن سنگھ نے جمعہ کے روز کٹھوعہ میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کو بتایا ‘پچھلے پانچ سال کے دوران ملی ٹینسی کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔ یہ ملک کے لئے بہت خطرناک ہے۔ ہر ایک سرکار کو ملی ٹینسی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ ملی ٹینسی واقعی دیش کے لئے خطرہ ہے’۔انہوں نے جموں خطہ میں کانگریسی امیدواروں کی جیت کا یقین ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘کانگریس کی جیت صد فیصد طے ہے’۔ تاہم انہوں نے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کیا۔