فضائیہ پاکستان کے ایف 16 کو مار گرانے کے اپنے دعوے پر قائم

0
0

 

نئی دہلیایک امریکی میگزین میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعے پاکستان کے ایف16 جنگی طیارے کو مار گرائےجانے کے دعوے پر سوال اٹھائے جانے کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے آج کہا کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہے کہ گذشتہ 27 فروری کو اس نے پاکستان کے ایف 16 جنگی طیارے کو مارگرایاتھا اور اس کے پاس اس کے پختہ ثبوت ہیں۔ فضائیہ کے ایئر وائس مارشل آر جی کے کپور نے جمعہ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ 27 فروری کو فضائیہ نے پاکستانی فضائیہ کے جنگی طیاروں کی ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام کردیا تھا اور اس دوران ہندوستانی مگ21 طیارے نے نوشیرا سیکٹر میں پاکستان کے ایک ایف16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اولیں مورچوں پر تعینات ہندوستانی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ اس دن دو مختلف مقاما ت پر دو پائلٹوں کو پیراشوٹ سے چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں پائلٹوں کے درمیان 8سے10 کلومیٹر کی دوری تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو دو طیارے گرے تھے ان میں سے ایک ہندوستان کا مگ 21 تھا اور دوسرا پاکستانی فضائیہ کا طیارہ تھا۔ بعد میں پاکستانی طیارے کے الیکٹرانک سگنیچر سے بھی یہ واضح ہو گیا کہ یہ ایف 16 جنگی طیارہ تھا۔ امریکی میگزین میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی گنتی کی ہے اور ان میں کوئی طیارہ کم نہیں ہے۔ فضائیہ کے ذرائع نے کہا کہ ان کے پاس ایف 16 طیارے کو مار گرانے کے پختہ ثبوت ہیں۔ اول، مار گرائے گئے طیارے کی الیکٹرانک سگنیچر سے تصدیق ہوتی ہے کہ یہ ایف 16 ہی تھا۔ ثانی،پاکستانی فوج کے ریڈیو پیغامات میں تین بار یہ بات کہی گئی ہے کہ اس دوران دو طیارے گرائے ہیں اور دو پائلٹوں نے پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگائی ہے۔ ذرائع کے مطابق اواکس رڈار کی امیج میں ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے مگ 21 کے نیچے دکھائی دینے والا ایف16 ا?ٹھ دس سکینڈ بعد کی دوسری تصویر سے غائب ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ونگ کمانڈر ابھینندن نے ہی ایف 16 طیارے کو گرایا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا