لازوال ڈیسک
سرینگر چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے آج سول سیکرٹریٹ سرینگر میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے مئی 2019 کے پہلے ہفتے میں دربار موو سے تعلق رکھنے والے دفاتر کے کھولنے کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا ۔ پی ڈی اینڈ ایم ڈی /اسٹیٹس محکمے کے پرنسپل سیکرٹری ، صوبائی کمشنر کشمیر اور دیگر اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں وقت پر تیار ہونے کے سلسلے میں کئے جا رہے انتظامات کا جائیزہ لیا تا کہ دفاتر پہلے ہی دن سے اپنا کام کاج شروع کر سکیں ۔ انہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ دفاتر کے کھلنے سے قبل ہی ایل اے این /انٹر نیٹ کنیکشن چالو کرنے کو یقینی بنائے ۔ چیف سیکرٹری نے ملازمین کیلئے کئے جا رہے رہایشی انتظامات کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ایسٹیٹس ، صحت عامہ ، بجلی اور ایس ایم سی کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ رہایشی کالونیوں کا دورہ کریں اور وہاں ملازمین کیلئے بنیادی سہولیات جن میں پینے کا پانی اور بجلی شامل ہے کی سپلائی کو یقینی بنائیں اس کے علاوہ ان کالونیوں میں صحت و صفائی کے انتظامات کے بھی ہدایات دیں ۔ انہوں نے اسٹیٹس محکمے کو ہدایت دی کہ وہ سول سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے اضافی سہولیات یقینی بنائیں ۔ چیف سیکرٹری نے پانپور میں تعمیر کئے جا رہے سرکاری ملازمین کیلئے نئے اپارٹمنٹس پر جاری کام کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے اسٹیٹس محکمے کو سرینگر میں رہایشی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں ملازمین کیلئے ایک کنٹرول روم قایم کرنے کی ہدایت دی ۔