افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// بار ایسوسیشن سرنکوٹ کے سابق صدد یاسر جنجوعہ کی جانب پریس کے نام بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو دنوں کے دوران بار ایسوسیشن کے الیکشن منعقد کئے جائیں گے جس کے لئے امیدوار نامزدگی کے لئے آخری تاریخ ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر امیدوار کے لئے دو فارم بھرے گے ہیں جبکہ ایک امیدوار بے اپنا نامزدگی فارم واپس لے لیا۔صدر امیدوار کے لئے ایڈوکیٹ ماجد خان اور ایڈوکیٹ مرتضی خان نے نامزدگی فارم بھرے ہیں۔جس کے لئے سات تاریخ کو ووٹنگ ہو گی اور اسی دن الیکشن نتائج بھی سامنے لائے جائیں گے۔یاسر جنجوعہ نے بتایا کہ بار ایسوسیشن سرنکوٹ الیکشن کے لئے ایڈوکیٹ ممتاز شاہ اور ایڈوکیٹ جاوید قریشی کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ صاف و شفاف طریقے سے الیکشن منعقد کئے جا سکیں۔یاسر خان نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ظفر حسین شاہ نائب صدر کے طور پر پہلے سے ہی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ اعجاز خان جنرل سیکریٹری منتخب کئے گے ہیں۔