ذوالفقار بھٹو کی برسی پر لوگوں نے انہیں کیا یاد

0
0

یو این آئی
لاڑکانہ،´// پاکستان کی سرخیوں میں چھائے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی پر جمعرات کو پاکستان بھر میں لوگوں نے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔اپنے حامیوں کے درمیان ‘قا ئد عوام ’کے نام سے مقبول مسٹر بھٹو پاکستان کے وزیر اعظم کے طور پر سال 1973 سے 1977 کے درمیان کام کیا۔اس سے پہلے سال 1971 سے 1973 کے درمیان وہ پاکستان کے چوتھے صدر بھی رہے . جنرل ضیاءالحق کے دور حکومت کے میں 4 اپریل 1979 کو بھٹو کو پھانسی دے دی گئی۔اس موقع پر پنجاب اور سندھ صوبوں کے علاوہ جگہ جگہ پروگرام منعقد کر کے لوگوں نے انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر قرآن خوانی کا بھی انعقاد کیا گیا اور نماز ادا کرکے فاتحہ پڑھی گئی۔یہاں پرانے جیل احاطے میں واقع جناح پارک میں سادگی سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا. مسٹر بھٹو نے اپنا آخری وقت اسی جیل میں گزارا تھ۔ پی پی پی کے سٹی یونٹ کے صدر بابر خان کے مطابق یہاں قرآن خوانی شام چار بجے ہوگی اور ساڑھے پانچ بجے نماز ادا کی جائے گی۔‘جیو نیوز’ کے مطابق مسٹر بھٹو پاکستان میں جمہوریت کی حفاظت کے لئے زندگی بھر لڑتے رہ گئے اور لوگوں کے لئے اپنی جان تک دا¶ پر لگا دی۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مسٹر بھٹو کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آپ کی شہادت کے 40 سال مکمل ہونے کے باوجود آج بھی آپ (مسٹر بھٹو) لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی، سفارتی، اقتصادی اور بین الاقوامی امور میں مسٹر بھٹو کا زبردست تعاون ہے اوراس پر غور کرنے کے قابل ہے ۔یو این آئی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا