اننت ناگ پارلیمانی نشست کی چناوی سرگرمیوں میں گرماہٹ

0
0

نیشنل کانفرنس ،کانگریس ،پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس نے کاغذات نامزدگیاں داخل کی
شاہ ہلال
اننت ناگ//اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے نیشنل کانفرنس ،پی ڈی پی ،کانگریس اور پپلز کانفرنس کے اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔ سابق جسٹس حسنین مسعودی نے نیشنل کانفرنس کی ٹکٹ پر اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔موصوف کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے پر اُن کے ہمراہ پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،ناصر اسلم وانی و کہی سابق ممبران اسمبلی موجود تھے ۔کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور اننت ناگ پارلیمانی نشست کے اُمیدوار غلام احمد میر نے کاغذات نامزدگی داخل کئے ،میر کے ہمراہ سابق پی سی سی صدر سیف الدین سوز اور پیر زادہ محمد سعید تھے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میر نے کہا کانگریس پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت پر یقین رکھا ہے اور کانگریس پارٹی نے کھبی بھی عوام کو گمراہ کرنے کی باتیں نہیں کی اور اُنہیں اُمید ہے کہ عوام ایک بار پھر کانگریس کو منڈیٹ دے گئی ۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ،محبوبہ کے ہمراہ کہی سابق وزراءو ممبران اسمبلی موجود تھے ،محبوبہ اپنی جیت کے لئے پُر عزم دکھائی دی ظفر چودھری نے پپلزکانفرنس کی ٹکٹ پر اننت ناگ نشست سے لوک سبھا الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کئے ۔موصوف کے ہمراہ عمران رضا انصاری کے ساتھ ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا