کرن سنگھ والد کے فیصلے کے خلاف بول رہے ہے :محبوبہ مفتی
شاہ ہلال
اننت ناگ//پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)صدر اور سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر محبوبہ مفتی نے کہاکہ اگر دفعہ370سال2020میں ہٹایا گیا تو وہ سال بھارت کیساتھ جموں وکشمیر کا آخری سال ہوگا ۔ ان باتوں کا اظہار محبوبہ مفتی نے بدھ کو اننت ناگ لوک سبھا انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد زرائع ابلاغ کو بتایا ۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ کرن سنگھ کے والد مہاراجہ ہری سنگھ نے خود دفعہ 370کی بنیاد ڈالی تھی لیکن وہ آج دوسری بولی بول رہے ہیںاور یہ بات بالکل عیاں ہے کہ اُس وقت مرکز نے ہی ریاست جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن سے نوازا تھا ۔بی جے پی صدر امت شاہ کے حالیہ بیان کو تنقید بناتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اگر دفعہ370سال 2020میں ہٹایا گیا تو وہ سال بھارت کے ساتھ ریاست جموں وکشمیر کا آخری سال ہوگا ۔کانگریس پارٹی کی طرف سے لوک سبھا انتخابات منفیسٹو پر بولتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ کانگریس منیفسٹو ایجنڈا آف الائینس جیسا ہی ہے ۔محبوبہ نے کہا کہ آج اُنہوں نے اپنے مرحوم والد مفتی سید کے بغیر کاغذات نامزدگی داخل کئے ہے ،والد کی غیر موجودگی میں یہ میرا پہلا انتخابی مقابلہ ہوگا اور وہ پُر امید ہے کہ لوگ پی ڈی پی کو ساتھ دیں گئے ۔ محبوبہ مفتی کے ہمراہ کہی سابق وزراءو ممبران اسمبلی جن میں عبدالرحمان ویری ، سرتاج مدنی ،فاروق اندرابی ، رفیع میر،عبدالرحیم راتھر اور محبوب بیگ بھی موجود تھے ۔