2014 کے سیلاب سے 30 فیصد نکاسی کا کام بند ہو ا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگر ڈپٹی میئر شیخ محمد عمران نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ سرینگر شہر کو نکاسی آب کی نئے نظام کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نکاسی نظام کئی مقامات پر بلاک ہے۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار یہاں شہر کے علاقوں میں پانی کی نکاسی کے نیٹ ورک کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔عمران نے کہا کہ لوگ بدترین حالت میں رہ رہے ہیں کیونکہ حکومتیں بنیادی مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔موصوف نے کہا کہ شہر میں نکاسی کا نظام بحال کرنے کے لئے ایس ایم سی کوشاںہے جبکہ 2014کے سیلاب میں نکاسی کا تیس فیصد کام بند ہو چکا ہے۔