ٹھاٹھری میں میگا ریلی، پارٹی امیدوار کے لئے ووٹ کی اپیل
بی جے پی کے کئی لیڈران کانگریس میں شامل ہوئے
لازوال ڈیسک
ٹھاٹھری پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے کانگریس لیڈران کی قیادت میں یہاں ٹھاٹھری میں ایک میگا ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔اس دوران کانگریس سینئر لیڈر و جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے نائب صدر غلام محمد سروڑی نے کہا کہ منقسم قوتوں کا مقابلہ کرنے اور شکست دینے کیلئے کانگریس مصروف عمل ہے ۔اس موقع پر سروڑی موصوف نے کانگریس امیدوار کی کامیابی کیلئے ووٹران سے اپیل کہ کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ منقسم طاقتیں جموں اور کشمیر ریاست میں نہ صرف محبت اور ہم آہنگی کو تباہ کرنے کے لئے بلکہ پوری قوم میں لوگوں کے درمیان باہمی پابندی خطرے میں ہے۔سینئر کانگریس لیڈر نے بے مثال اور متاثر کن روڈ شو کرتے ہوئے ٹھاٹھری میں عوامی خطاب کیا جہاں محمد شریف نیاز، محمد اسلم گونی، نریش گپتا، شیخ مجیب، ٹھاکر ناگر سنگھ و دیگران کا عوام نے شاندار خیر مقدم کیا اور کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ۔سروڑی نے عوام سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے امیدوار کے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں تاکہ دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس منقسم قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اسے شکست دینے کے لئے کانگریس مصروف عمل ہے اور وہ ہمیشہ جموں و کشمیر کی عوام کی ترقی کے لئے کام کرے گی چاہے وہ کسی بھی نسل، رنگ یا مذہب کا ہو۔سرووڑی نے کہا کہ بھاجپا اپنے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب کانگریس جموں صوبے سے دونوں پارلیمانی سیٹیں جیتے گی۔انہوں نے کہا کہ 2002 سے 2014 تک کانگریس حکومت نے ریاست کو ترقی اور حکومت کا ایک نیا پیٹرن دیا جس میں مشترکہ ترقی اورکارکردگی کی خاصیت تھی۔ سروڑی نے لوگوں کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں یاد دلایا جو انہوں نے اس اسمبلی حلقہ انتخاب کی ترقی کے لئے شروع کئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کے دوران شروع کئے گئے بہت سارے منصوبہ جات بی جے پی کی ناکامی کی وجہ سے اب بھی ادھورے ہیں۔موصوف نے بھاجپاپر وار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کا دل اور روح ہے، جسے ہم اس انتخاب میں بچانے کے لئے لڑ رہے ہیں، جو اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیںجبکہ ہم اتحاد چاہتے ہیں۔موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ‘بس مجھ پر یقین کرو‘ لیکن ہم کہتے ہیں ہماری نیت پر یقین کریں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں ریکارڈ کے ساتھ جیتنے والی ہے ۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے محمد شریف نیاز نے کانگریس پارٹی کوترقی، سیکولرازم اور قومی سالمیت کے مترادف بتایا۔انہوں نے کہا کہ کہ 130سال پرانی کانگریس جماعت نے جنگ آزادی میں عظیم کردار ادا کیا ہے جہاں ہزاروں کارکنان اور رہنماو¿ں نے اپنی قربانیاں دیں ،ملک کو آزادی ملنے تک جیل میں رہے اور آزادی کے بعد یہ کانگریس جماعت تھی جس نے ملک کے مستقبل کو لکھا اورملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں ترقی ایک رات میں نہیں کی جا سکتی لیکن کانگریس کی مسلسل کوششوں نے ہندوستان کو دنیا کے نقشے پر لا رکھا ہے جو اب دنیا کے معروف ممالک میں سے ایک ہے۔اس موقع پر کانگریس کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر نریش کمار گپتا نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ کافی ذہین ہیں وہ ضرور ہمارے معاشرے کی تقسیم کے خطرناک ایجنڈے کو مسترد کریں گے اور صرف امن، ترقی اور خوشحالی کی سمت میں راستہ اختیار کریں گے۔تقریب کے آخر میں کانگریس لیڈران نے حلقہ انتخاب اندروال کے ووٹران سے اپیل کرت ہوئے کہ وہ کانگریس امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال کامیاب بنائیں ۔اس موقع پر شیخ مجیب، چودھری محمد علی، این سی لیڈر نور محمد کالو، اصغر حسین کھانگی ، محمد اقبال کین اور دیگران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جہاں بھاجپا کے درجنوں کارکنان نے کانگریس میں شمولیت کی ۔