چندر شیکھر آزاد بی جے پی کے ایجنٹ ہیں: مایاوتی

0
45

یو این آئی
لکھن¶ بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد راون پر بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ راون کے ذریعہ بی جے پی دلت ووٹ بینک میں سیندھ لگا کر وزیر اعظم کی جیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے ۔بی ایس پی سپریمو نے چندر شیکھر کو اپنا ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگا یا کہ “ راون بی جے پی ایجنڈ ہے ۔اس کی تشکیل کے پیچھے بی جے پی کا ہی ہاتھ ہے اور اسی کی وجہ سے گذشتہ سال شبیر پور تشدد ہوا تھا۔تاکہ چندر شیکھر آزاد کو سرخیوں میں لایا جاسکے ”۔محترمہ مایاوتی نے کہا کہ راون نے بی ایس پی سے منسلک ہونے کی بھی کوشش کی تاکہ وہ بی جے پی کے لئے جاسوسی کرسکے لیکن ا ہم نے اسی ناکار دیا اور اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔بی ایس پی سپریمو نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ دلت سماج راون کے ناپاک عزائم سے آگاہ ہے اور وہ وارانسی میں اسے ناکار دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ راون کا اچانک وارانسی میں وقوع پذیر ہونا بھیم آرمی کے بی جے پی سے اندر خانہ روابط کی تصدیق کرتا ہے ۔ملحوظ رہے کہ مایاوتی کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ کل راون نے وارانسی میں میگا روڈ شوکر کے وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا